Deputy Commissioner Bannu

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner Bannu Official page of Deputy Commissioner Bannu , Government Khyber Pakhtunkhwa.
(527)

13/11/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاء الرحمٰن کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ بنوں آفسران کی آج مورخہ 13 نومبر کی کارروائیوں کی رپورٹ

بنوں میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامےDC whatsApp 03040040032 DC Complaints
13/11/2026

بنوں میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے
DC whatsApp 03040040032 DC Complaints

12/11/2026

یومِ اقبال، حب الوطنی اور بنوں گل کی خوبصورتی کے حوالے سے منعقدہ شاندار مشاعرے سے ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاءالرحمن کا خطاب

12/11/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاءالرحمن کی خصوصی ہدایات پر ضلع بنوں میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ اٹینڈنس سسٹم کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں میں ملازمین کی بروقت حاضری، نظم و ضبط اور کارکردگی کو بہتر بنانا، نیز عوام کو فراہم کی جانے والی تعلیمی اور طبی سہولیات کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے سرکاری اداروں کی مؤثر نگرانی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

یومِ اقبال، حب الوطنی اور بنوں کی ثقافتی و ادبی خوبصورتی کے عنوان سے شاندار مشاعرے کا انعقادڈپٹی کمشنر بنوں ضیاءالرحمن ک...
12/11/2026

یومِ اقبال، حب الوطنی اور بنوں کی ثقافتی و ادبی خوبصورتی کے عنوان سے شاندار مشاعرے کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاءالرحمن کی خصوصی کاوش سے یومِ اقبال، جذبۂ حب الوطنی اور بنوں کی تہذیبی و ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خوبصورت ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

مشاعرے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت بنوں سے تعلق رکھنے والے نامور پشتو ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔ شعراء نے اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن سے محبت، قومی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور بنوں کی ثقافت و روایات کو شاعری کے رنگ میں بیان کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاءالرحمن نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام خودی، اتحاد، محنت اور خود اعتمادی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کی سرزمین اپنی شاندار تاریخ، منفرد ثقافت، خوبصورت روایات اور ادب و فن سے محبت کرنے والے لوگوں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادبی و ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت، محبت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ مقامی ادب، ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

مشاعرے کے اختتام پر شعراء کی ادبی خدمات کو سراہا گیا اور اس خوبصورت ادبی محفل کے انعقاد کو بنوں کی ثقافتی شناخت اور ادبی روایات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

12/11/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاء الرحمٰن کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ بنوں کی آج مورخہ 12 نومبر کی کارروائیوں کی رپورٹ

ڈپٹی کمشنر بنوں کے شکایات سیل کے ذریعے گورنمنٹ ہائی اسکول تور ککی میں جاری نہم اور دہم جماعت کے امتحانات کے دوران مبینہ ...
12/11/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں کے شکایات سیل کے ذریعے گورنمنٹ ہائی اسکول تور ککی میں جاری نہم اور دہم جماعت کے امتحانات کے دوران مبینہ طور پر کھلے عام نقل کی شکایت موصول ہوئی۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ککی محمد فیاض نے اسکول کا دورہ کیا اور امتحانی ہالز، عملے کی حاضری اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران امتحانی ماحول پُرامن، منظم اور تسلی بخش پایا گیا۔ اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے اور متعلقہ عملہ بھی اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ معائنے کے دوران نقل یا کسی بھی قسم کے غیر قانونی ذرائع کے استعمال کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نواب خان بنگش نے تحصیل ڈومیل کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ...
12/11/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نواب خان بنگش نے تحصیل ڈومیل کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر پیٹرول و ڈیزل کی اوگره کے مقرر کردہ قیمتوں، فیول گیجز اور پیمائش کے نظام کو چیک کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ اوگره کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد اور صارفین کو درست مقدار میں پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نواب خان بنگش گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈومیل کے ہال اے اور ہال بی کا دورہ کیا اور وہاں جاری ...
12/11/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نواب خان بنگش گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈومیل کے ہال اے اور ہال بی کا دورہ کیا اور وہاں جاری سپلیمنٹری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران امتحانی عملے کی حاضری، طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور امتحانی نظم و ضبط کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Address

Bannu Cantt
Bannu Cantonment
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Bannu:

Shortcuts

Share