29/10/2026
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے کلفٹن ٹریفک سیکشن کے کانسٹیبل کامران کو فرائضِ منصبی کی مؤثر اور ذمہ دارانہ ادائیگی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے پیشِ نظر سی سی سیکنڈ دیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ایسے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور فرائضِ منصبی کی ذمہ دارانہ ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تاکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور محکمانہ کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
*آپ کے سفر میں ہمسفر کراچی ٹریفک پولیس*