Rescue 1122 Ghanche

Rescue 1122 Ghanche

Share

وَ مَنۡ اَحۡیَاہَا فَکَاَنَّمَاۤ اَحۡیَا النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ
ترجمہ: جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
Life Saving Force 🇵🇰

A Life Saving Force

29/05/2026



29 مئی 2026

سرمو، گنگچھے: دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش آج ریکور ہو گئی ،لواحقین کے حوالے ۔

*گنگچھے* – سرمو کے مقام پر چند روز قبل دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش آج مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ریکور کر لی ۔

واٹر ریسکیو ٹیم کے ہیڈ جناب معاذ اظہر کی قیادت میں ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم نے نعش کو دریا سے نکال کر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے حوالے کر دی۔

آج کی تمام کاروائی کی نگرانی شفٹ انچارج جناب صدام حسین نے کی۔

ریسکیو ۱۱۲۲ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

*شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے*

27/05/2026



27 مئی 2026

*گنگچھے* – خپلو برس پڑی کے قریب خطرناک موڑ پر کھائی میں گرنے والی ٹرک کو ریسکیو 1122 گنگچھے کی ریکوری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سیدھا کر دیا۔
تاہم ٹرک کے بھاری وزن اور تنگ سڑک کی وجہ سے اسے کھائی سے باہر نکالنے کے لیے متبادل عارضی سڑک بنانا ضروری ہوگی۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کر لیا گیا ہے۔

*شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 گنگچھے*

25/05/2026


25 مئی 2026

سرمو، گنگچھے: دریائے شیوک میں لاپتہ نوجوان کی تلاش کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری

گنگچھے – سرمو کے مقام پر دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور مقامی رضاکاروں کا مشترکہ آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری رہا تاہم اب تک لاپتہ نوجوان کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔

ریسکیو 1122 گنگچھے شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر دریائے شیوک کے آس پاس کسی بھی قسم کے شواہد یا نشانات نظر آئیں تو فوری طور پر ریسکیو 1122 گنگچھے کو دیئے گئے نمبر پر اطلاع دیں۔

کنٹرول روم نمبر : 05816921122

*شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے*

24/05/2026


24 مئی 2026

سرمو، گنگچھے: دریائے شیوک میں لاپتہ نوجوان کی تلاش کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری

*گنگچھے* – لواحقین اور ضلعی انتظامیہ گنگچھے کی درخواست پر سرمو کے مقام پر دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔

ریسکیو ٹیم نے مشکل بہاؤ اور دشوار گزار مقامات پر پیشہ ورانہ انداز میں تلاش کا عمل جاری رکھا۔ انشاء اللہ، آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔

ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات کے قریب غیر ضروری طور پر نہ جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ۱۱۲۲ پر کال کریں۔

شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے

21/05/2026

– The joint search and rescue operation by Rescue 1122 Gangche and local volunteers for the recovery of the youth who fell into the Shyok River at Sarmo and went missing is ongoing.

20/05/2026



20 مئی 2026

سرمو، گنگچھے: دریائے شیوک میں لاپتہ نوجوان کی تلاش کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری

*گنگچھے* – سرمو کے مقام پر دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے اور مقامی رضاکاروں کا مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ریسکیو ٹیموں نے صبح سویرے دوبارہ آپریشن شروع کیا اور دریائے شیوک کے بہاؤ پر پیشہ ورانہ انداز میں تلاش کا عمل جاری رکھا۔

تیسرے روز کی مسلسل کوشوں کے باوجود اب تک لاپتہ نوجوان کو ریکور نہیں کیا جا سکا۔
ریسکیو ۱۱۲۲ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتی ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری طور پر نہ جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ۱۱۲۲ پر کال کریں۔

شعبہ اطلاعات و میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے

19/05/2026

* *
(19 مئی 2026)

سرمو، گنگچھے میں دریائے شیوک میں گرنے والے نوجوان کی تلاش کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری

گنگچھے - ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے کی جانب سے سرمو میں دریائے شیوک میں گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اب تک لاپتہ نوجوان کو ریکور نہیں کیا جا سکا۔ کل صبح سیرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

شعبہ اطلاعات / میڈیا کوآرڈینیٹر
*ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے

19/05/2026

* *
*19 مئی 2026*

سرمو، ضلع گنگچھے میں نوجوان کے دریا میں گرنے کا افسوسناک واقعہ

گزشتہ روز تقریباً شام 7 بجے ریسکیو کنٹرول روم گنگچھے کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرمو، ضلع گنگچھے میں ایک نوجوان لڑکا دریا میں گر گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے آپریشن کا آغاز کیا۔ ریسکیو آپریشن رات 10 بجے تک جاری رہا، تاہم بدقسمتی سے لڑکے کو ریکور نہ کیا جا سکا۔

آج صبح دوبارہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ٹیمیں متاثرہ مقام پر موجود ہیں۔

*شعبہ اطلاعات / میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو ۱۱۲۲ گنگچھے*

11/05/2026



In-Charge Rescue 1122 Ghanche, Mr. Ashiq Hussain, gave a detailed departmental briefing to the newly posted Deputy Commissioner Ghanche, Mr. Iqbal Jan, regarding Rescue 1122 Ghanche.

During the briefing, an overview was presented on the overall performance of Rescue 1122 Ghanche, emergency services, operational capacity, public awareness programs, and other key matters.

Deputy Commissioner Ghanche, Mr. Iqbal Jan, appreciated the professional services and performance of Rescue 1122 Ghanche, commended the institution’s efforts, and assured full cooperation from the district administration.

Media Coordinate Rescue 1122 Ghanche

20/02/2026



گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ساجد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

ان کی جسدِ خاکی کو سکردو منتقل کیا گیا جہاں امامیہ جامع مسجد سکردو میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انچارج ریسکیو 1122 گانچھے عاشق حسین کی ہدایت پر میت کو آبائی گاؤں ڈغونی پہنچا کر آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے۔ آمین۔

شعبہ اطلاعات/میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 گنگچھے

Want your business to be the top-listed Government Service in Khapalu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


01
Khapalu