01/11/2026
اک درد ہے جو درد کے حوالوں میں رہے گا
یہ دل کہاں اب چاہنے والوں میں رہے گا
میں روبرو تھی خدائے بزرگ و برتر کے
وہ لمحہ مسلسل اب کئی سالوں میں رہے گا
تصویرِ محبت کو کتنا ہی سنواروں
اک بے حال سا ماضی مرے حالوں میں رہے گا
اب کیسے نبھاؤ گے تعلق یہ نیا تم
یہ سوال مرا باقی سوالوں میں رہے گا
رجاؔء لطیف