28/10/2026
یہ ہے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کا منفرد انداز! پہلے سڑک تعمیر کر دی گئی، بجلی کے کھمبے اپنی جگہ موجود رہے، لیکن جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور اب کھمبے ہٹانے کا کام شروع ہو گیا۔ نتیجہ یہ کہ نئی تعمیر شدہ سڑک دوبارہ اکھاڑی جائے گی اور پھر ازسرِنو بنے گی۔ یوں عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یونیورسٹی روڈ کی طرح سندھ کی سڑکیں بھی شاید کبھی مکمل ہونے کا نام نہیں لیں گی!