Govt Model Science College Muzaffarabad

  • Home
  • Govt Model Science College Muzaffarabad
Call Website Contact the organization

Govt Model Science College Muzaffarabad GMSC aims to implant in the students a spirit to make them productive and constructive for the society being focused on religious and ethical values.

05/11/2026

05/11/2026

📢 اہم اطلاع: 1st Year (2nd Annual Improvement) امتحاناتتمام 2nd Year کے طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو 1st Yea...
05/11/2026

📢 اہم اطلاع: 1st Year (2nd Annual Improvement) امتحانات
تمام 2nd Year کے طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو 1st Year کے 2nd Annual Improvment کے امتحانات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ اپنی فیس ہر صورت منگل (10 نومبر 2026) تک جمع کروائیں، تاکہ ان کے داخلہ فارم وقت پر بورڈ کو ارسال کیے جا سکیں۔
* امتحانات کی شروعات: 25 نومبر 2026
* فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ: 10 نومبر 2026 (بروز منگل)
* کل فیس: 2250 روپے
⚠️ نوٹ: آخری تاریخ کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا، اس لیے تمام طلباء بروقت عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام طالبات کی انرولمنٹ تقریبپاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے تعاون سے گورنمنٹ م...
04/11/2026

پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام طالبات کی انرولمنٹ تقریب

پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے تعاون سے گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کی طالبات کی انرولمنٹ کی تقریب نہایت پروقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران طالبات نے بھرپور جوش و خروش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طالبات کا نظم و ضبط، ذمہ داری کا احساس اور تقریب میں بھرپور شرکت قابلِ ستائش رہی۔

پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے طالبات کے مثالی ڈسپلن، جذبے اور مثبت رویے کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ تقریب طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، باہمی تعاون، خدمتِ خلق اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔

مجموعی طور پر یہ تقریب نہایت کامیاب، منظم اور یادگار رہی، جس نے طالبات میں گرل گائیڈ تحریک سے وابستگی اور مستقبل میں مثبت کردار ادا کرنے کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔

03/11/2026


الحمدللہ! گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کا ایک اور اعزاز:ادارے کے ہونہار طالب علم فائز اشتیاق نے آل آزاد کشمیر بین ال...
03/11/2026

الحمدللہ! گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کا ایک اور اعزاز:

ادارے کے ہونہار طالب علم فائز اشتیاق نے آل آزاد کشمیر بین الکلیاتی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے، اساتذہ اور پورے ماڈلین خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یہ شاندار کامیابی طالب علم کی محنت، صلاحیت، خود اعتمادی اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پرنسپل ادارہ اور تمام فیکلٹی ممبران کی جانب سے فائز اشتیاق، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بلاشبہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماڈل سائنس کالج ہمارا فخر، ہمارے طلبہ ہماری پہچان!

28/10/2026

نوٹس:
تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل حسبِ معمول کلاسز ہوں گی۔ سالانہ تقریب (Annual Function) کے انعقاد کی تاریخ وزیرِ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے تصدیق کے بعد اعلان کی جائے گی۔
تمام طلبہ و طالبات اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
انتظامیہ
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج، مظفرآباد

یومِ سیاہ کے موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میڈم شگفتہ بخاری کا طلبہ سے خطابگورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظف...
27/10/2026

یومِ سیاہ کے موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میڈم شگفتہ بخاری کا طلبہ سے خطاب

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پرنسپل محترمہ میڈم شگفتہ بخاری نے یومِ سیاہ کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کشمیری مسلمانوں کی لازوال جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میڈم شگفتہ بخاری نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد محض آزادی کی تحریک نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق، قومی شناخت، عزت و وقار اور حقِ خودارادیت کے حصول کی ایک تاریخی جدوجہد ہے۔ بھارتی مظالم، جبر و استبداد اور انسانی حقوق کی پامالی کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو کمزور نہیں کر سکتے۔ کشمیری عوام نے اپنے عزم، حوصلے اور بے شمار قربانیوں سے ثابت کیا ہے کہ آزادی کی خواہش کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی تاریخی اہمیت کو سمجھیں، اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کے لیے شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ علم، شعور، اتحاد اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بنائے، کیونکہ باشعور قومیں ہی اپنے حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔

یومِ سیاہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ یکجہتی، مظلوموں کی آواز بلند کرنے اور نئی نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام!
شہداء کشمیر کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت!

27/10/2026

Murree College Tour.

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Model Science College Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Govt Model Science College Muzaffarabad:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share

Nearby government services