26/05/2026
توجہ / ضروری اعلان
محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے بذریعہ اشتہار افراد باہم معذوری، جنہوں نے اپنی سادہ/مینول وہیل چئیر کی درخواستیں آن لائن محکمہ سوشل ویلفیئر کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی تھیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں انکے نام مندرجہ زیل صفہوں میں موجود ہے۔
لہٰذا تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور معزوری کا سرٹیفیکیٹ لے کر عید کے تعطیلات کے فوری بعد اپنا سادہ/ مینول وہیل چیئر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پشاور سے وصول کریں۔
بصورتِ دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ان کاسادہ/ مینول وہیل چیئر ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر پشاور کو واپس کر دیا جائے گا-شکریہ
*نوٹ: ایسے افراد جنھوں نے پہلے ہی الیکٹرک/سادہ وہیل چئیر یا دوسرے مدد گار الات محکمہ سے وصول کیے ھو اور انکا نام اس صفہوں میں موجود ہو وہ تشریف لانے کی زخمت نہ کریں *
یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق افراد تک بروقت اطلاع پہنچ سکے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر
سوشل ویلفیئر، ڈیپارٹمنٹ پشاور
نزد باچا خان مرکز، بچگی روڈ، پشاور
رابطہ نمبر: 9331700-091
24/05/2026
توجہ / ضروری اعلان
محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے بذریعہ اشتہار افراد باہم معذوری، جنہوں نے اپنی درخواستیں آن لائن محکمہ سوشل ویلفیئر کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی تھیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں انکے نام مندرجہ زیل صفہوں میں موجود ہے۔
لہٰذا تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور معزوری کا سرٹیفیکیٹ لے کر مورخہ 05-06-2026 تک اپنےAssistive Devices (tricycle) اور سلائی مشین محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پشاور سے وصول کریں۔
بصورتِ دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ان کا اسسٹیو ڈیوائس ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر پشاور کو واپس کر دیا جائے گا۔
شکریہ
یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق افراد تک بروقت اطلاع پہنچ سکے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر
سوشل ویلفیئر، ڈیپارٹمنٹ پشاور
نزد باچا خان مرکز، بچگی روڈ، پشاور
رابطہ نمبر: 9331700-091
23/05/2026
عوام ہوشیار باش!!
صنفی تشدد کے خلاف ہمارا ساتھ دے۔ مدد مکمل رازداری کے ساتھ۔
20/05/2026
ضروری اطلاع براۓ افراد باہم معذوری!
28/04/2026
بمورخہ 27-4-2026 اپریل بروز پیر سوشل ویلفئیر پشاور کی طرف سے معذور افراد کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ایم ایس ڈاکٹر پولیس سروسز ہسپتال کے زیر صدارت ٹیچنگ ہسپتال میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ افیسرسوشل ویلفیئر جناب شعیب خان، سینئر ٹیچر ادریس، اسسٹنٹ لعل رحیم اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 196 معذور افراد کی درخواستوں پر غور کیا گیا جن میں 171 درخواستوں کو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیتے ہوئے منظور کیا گیا 16 درخواستوں کو مسترد کیا گیا جبکہ 10 غیر حاضر تھے-
24/04/2026
آج بروز 24-04-2026، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پشاور میں خصوصی افراد میں مختلف معاون آلات کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب ارباب شیر علی خان، ممبر قومی اسمبلی، پشاور تھے۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پشاور، جناب شعیب خان نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
تقریب کے دوران خصوصی افراد میں مختلف معاون آلات تقسیم کیے گئے جن میں الیکٹرک وہیل چیئرز، مینوئل وہیل چیئرز، سلائی مشینیں، ٹرائی سائیکلز، واکرز اور وائٹ کین شامل تھے۔ اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو خود مختار بنانا اور انہیں معاشرے کا فعال اور باوقار حصہ بننے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کی کاوشوں کی تعریف کی اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
14/04/2026
ضلعی آفیسر سوشل ویلفئیر پشاور جناب شعیب خان نے آج بروز منگل پناہ گاہ پجگی روڈ کا اچانک دورہ کیا، جس کا مقصد وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
دورے کے دوران انہوں نے قیام پذیر مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ مسافروں نے مجموعی طور پر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر ضلعی آفیسر نے خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے رہائشی کمروں، صفائی کی صورتحال اور فراہم کردہ خوراک کا خود معائنہ کیا اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو بہتر پایا گیا۔
آخر میں، ضلعی آفیسر شعیب خان نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
07/04/2026
7 اپریل 2026ء کو GIVIC، Boys Peshawar میں 65 واں سالانہ نتیجہ کا دن۔ GIVIC، Boys Peshawar کا 65 واں سالانہ نتیجہ کا دن کامیابی سے منعقد ہوا۔ ہونہارطالبعلموں کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ٹرافیاں، انعامی رقم، اور معاونی آلات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر چیف گیسٹ جناب شعیب خان ( ضلعی آفیسر، سوشل ویلفیئر پشاور)، قاری سعد نور ( صدر، پی اے بی کے پی)، رضوان خان (TARS فاؤنڈیشن) اور فیصل منیر (DWO) نے شرکت کی۔
03/04/2026
صوبہ کے افراد باھم معذوری نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے پُرامن مگر پُرعزم دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا۔ صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراور ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایات پر ضلعی آفیسر جناب شعیب خان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ مظاہرین کے ساتھ نہایت سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ مذاکرات کیے۔ انہوں نے نہ صرف ان کے مسائل غور سے سنے بلکہ جائز مطالبات کے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہر سطح پر ان کی آواز بننے کا وعدہ بھی کیا۔
ضلعی آفیسر کے مثبت رویے اور مدبرانہ حکمتِ عملی سے متاثر ہو کر مظاہرین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا پُرامن طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، بہترین اندازِ گفت و شنید اور قابلِ تحسین دور اندیشی کی روشن مثال ہے
31/03/2026
A Referral Partners and Stakeholders Coordination Meeting was jointly organized by the Social Welfare Department and SRSP at the District Office, chaired by Mr. Shoaib Khan, District Officer (Social Welfare, Women Empowerment & Special Education). Representatives from government departments and civil society organizations participated.
Updates on ongoing referrals and project progress across District Peshawar were shared, alongside discussions on new initiatives to improve service delivery for vulnerable communities. Key challenges such as delays, coordination gaps, and limited awareness were highlighted, followed by a joint commitment to strengthen coordination, ensure timely follow-ups, simplify procedures for marginalized groups, introduce a weekly one-window service for persons with disabilities, and link vulnerable women and girls with livelihood opportunities.
30/03/2026
ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر جناب شعیب خان نے آج یکہ توت میں واقع گونگے اور بہرے بچوں کے سکول کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سٹاف کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، وقت کی پابندی اختیار کرنے، اور اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں، انہوں نے خصوصی بچوں کی بہتر دیکھ بھال، تعلیم و تربیت اور ان کی ضروریات کا خاص خیال رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ انہیں ایک محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔