PML N Rawalpindi City

Call Directions

PML N Rawalpindi City This page will serve as tha Offical page for Pakistan Muslim League N (Rawalpindi City)

پاکستان میں پہلی بار کسی ٹرین میں اس طرز کی خوبصورت AC Sleeper کوچ متعارف کروائی گئی ہے، جس کی دلکش بناوٹ اور شاندار اند...
30/10/2026

پاکستان میں پہلی بار کسی ٹرین میں اس طرز کی خوبصورت AC Sleeper کوچ متعارف کروائی گئی ہے، جس کی دلکش بناوٹ اور شاندار انداز دیکھ کر ہی آپ ایک آرام دہ اور پُرسکون سفر کا تصور کر سکتے ہیں۔

یہ خوبصورت منظر قراقرم ایکسپریس کی لاہور سے روانگی کے وقت کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔ 😍
Well Done, Prime Rail

Karakoram Express – A New Era of Comfortable Travel! ✨

28/10/2026
Happy BIRTHDAY MS. Maryam Nawaz Sharif  SHARIF CHIEF MINISTER PUNJAB 🎂 🎉  Happy Birthday to  Chief Minister of Punjab, M...
28/10/2026

Happy BIRTHDAY MS. Maryam Nawaz Sharif SHARIF CHIEF MINISTER PUNJAB 🎂 🎉

Happy Birthday to Chief Minister of Punjab, Ms Maryam Nawaz Sharif
On behalf of Federal Minister for Railways, Muhammad Hanif Abbasi ( PML(N) ), we extend our warmest birthday wishes.
May Allah bless you with good health, long life and continued success in your mission to serve the people of Punjab.

اہم اطلاعمعزز مریض حضرات!مریضوں کی بہتر سہولت، بروقت طبی معائنے اور انتظار کے دورانیے میں کمی کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ...
23/10/2026

اہم اطلاع

معزز مریض حضرات!

مریضوں کی بہتر سہولت، بروقت طبی معائنے اور انتظار کے دورانیے میں کمی کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں یکم نومبر سے او پی ڈی میں معائنے کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

تمام مریضوں سے گزارش ہے کہ ہسپتال تشریف لانے سے قبل فون کال کے ذریعے اپنی اپائنٹمنٹ حاصل کر لیں تاکہ انہیں بہتر اور منظم انداز میں طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آپ کے تعاون اور اعتماد کا شکریہ۔

آپ کی صحت، ہماری اولین ترجیح۔

IMPORTANT INFORMATION

Dear Patients,

To ensure better patient care and reduce waiting times, Rawalpindi Institute of Cardiology (RIC) will introduce an appointment-based OPD consultation system from 1st November.

Patients are kindly requested to book their appointments by phone before visiting the hospital, as OPD consultations will be facilitated through prior appointments.

We appreciate your understanding and cooperation.

Your Health, Our Priority.

11/10/2026

پی ٹی آئی کے تیرہ سالہ تاریک و دہشتگردی والا دور کے خاتمے پر انجمن تاجران راولپنڈی میں یومِ نجات، یومِ تشکر!



وزیراعظم پاکستان میاں محمد شھباز شریف کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی رہائش گاہ آمد۔
10/10/2026

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شھباز شریف کی
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی رہائش گاہ آمد۔

یومِ دفاع و شہداء ہمیں اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے ...
06/09/2026

یومِ دفاع و شہداء ہمیں اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فری...
25/08/2026

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام
پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن، جدید کاری، مسافر سہولیات میں بہتری اور ریلوے رابطہ کاری کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت طے پانے والا یہ معاہدہ خیبر پختونخوا میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو جدید بنانے کے ساتھ نئے اسٹریٹجک ریلوے رابطوں، بہتر سفری سہولیات اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھتا ہے۔

معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریباً 240 کلومیٹر مضافاتی ریلوے لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں پشاور–نوشہرہ–جہانگیرہ روڈ، نوشہرہ–مردان–درگئی، نوشہرہ–مردان–چارسدہ، ناصرپور (چمکنی)–جمرود اور جمرود–لنڈی کوتل کے اہم روٹس شامل ہیں۔

اسی فریم ورک کے تحت کوہاٹ سے تھل کے راستے خرلاچی تک تقریباً 192 کلومیٹر نئی اسٹریٹجک ریلوے لائن کی ترقی بھی شامل ہے، جو پاکستان کو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا سے جوڑنے اور Uzbekistan–Afghanistan–Pakistan Railway Corridor (UAPRC) کے تحت علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پشاور کینٹ، پشاور سٹی، نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے اسٹیشنز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے ساتھ مسافروں کے لیے سہولیات اور سروسز کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جبکہ صوبے میں موجود 81 غیر محفوظ ریلوے کراسنگز کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا مشترکہ اقدامات کریں گے۔

یہ معاہدہ صرف ریلوے لائنوں اور اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن تک محدود نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں ایک زیادہ مربوط، محفوظ اور جدید ریلوے نظام قائم کرنے اور پاکستان کو وسطی ایشیا تک وسیع تر ریلوے رابطے سے جوڑنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فریم ورک کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرکے اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

Address

Muslim League House
Rawalpindi
46000

Telephone

+923345544828

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Rawalpindi City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share