Child Protection & Welfare Bureau Sargodha

Directions Website

Child Protection & Welfare Bureau Sargodha Bureau is established for the protection of destitute & neglected children across the Punjab Province

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ، بچوں کی دیکھ بھال، تعلیمی سرگرمیوں اور فر...
21/10/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ، بچوں کی دیکھ بھال، تعلیمی سرگرمیوں اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

سرگودھا (19 اکتوبر 2026ء): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن، کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ کیا اور ادارے میں بچوں کی دیکھ بھال، رہائش، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوشن سرگودھا علی عابد نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے ادارے کے مختلف حصوں، بالخصوص کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے لیے دستیاب تعلیمی ماحول، دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر علی عابد نقوی نے کمشنر کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوشن سرگودھا میں بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت، رہائش اور نگہداشت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

کمشنر حافظ شوکت علی نے بچوں کی بہتر نگہداشت، تحفظ اور فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ادارے میں بچوں کو محفوظ، سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید اور خودمختار شہری بنانے میں مدد مل سکے۔

20/10/2026

Today on 15-10-2026, Training Sessions of Newly recruited Officials are held at Child Protection & Welfare Bureau Sargod...
15/10/2026

Today on 15-10-2026, Training Sessions of Newly recruited Officials are held at Child Protection & Welfare Bureau Sargodha. During the Training a Special Session was conducted by Prof. Sidra Cheema and she shared the valuable experiences. During the said session Ali Abid Naqvi District Officer CPWB, Sargodha and Mr. Maher Omar Draz Jhawari, Deputy Director, National Commission for Human Development, Sargodha was also present.

یونیورسٹی آف سرگودھا کے کالج آف ایگریکلچر میں ’’وی وانٹ تھیلیسیمیا فری پاکستان‘‘ کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا...
14/10/2026

یونیورسٹی آف سرگودھا کے کالج آف ایگریکلچر میں ’’وی وانٹ تھیلیسیمیا فری پاکستان‘‘ کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کا انعقاد نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا، پولیس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، ہلال احمر سرگودھا، گیو لائف فاؤنڈیشن سرگودھا اور کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سے کیا گیا جس میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ، اس مرض کی روک تھام اور خون کے عطیات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف اداروں کے نمائندگان، این سی ایچ ڈی کی ٹیم، کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پرایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ, پرنسپل کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سرگودھا مہر عمر دراز جھاوری،, ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سید علی عابد نقوی، پروفیسر ڈاکٹر حمیرا فوکل پرسن ایچ ون ٹیچ ون پروگرام یونیورسٹی آف سرگودھا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر مستنصر رضا، چیمبر آف کامرس کی سینئر ایگزیکٹو ممبر میڈم شازیہ ممتاز بنگش، چیئرمین گیوو لائف فاؤنڈیشن محمد عثمان حسیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سرگودھا آصف علی تارڑ ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے نمائندگان، فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی سرگودھا،فیکلٹی ممبران کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Today on 12-10-2026, Training Sessions of Newly recruited Officials are held at Child Protection & Welfare Bureau Sargod...
12/10/2026

Today on 12-10-2026, Training Sessions of Newly recruited Officials are held at Child Protection & Welfare Bureau Sargodha. Mr. Ali Abid Naqvi District Officer CPWB, Sargodha and Mr. Maher Omar Draz Jhawari, Deputy Director, National Commission for Human Development, Sargodha shared the value able experiences during the said Training.

08/10/2026

World Teacher's Day 2026 Celebration 🎉

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، ایل آر بی ٹی سرگودھا، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا اور سرگودھا ...
07/10/2026

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، ایل آر بی ٹی سرگودھا، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا اور سرگودھا پریس کلب کے باہمی اشتراک سے عالمی یوم بصارت کے موقعہ پر میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث، مہر عمر دراز جھاوری ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سرگودھا، سید علی عابد نقوی ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، آصف علی تارڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی سرگودھا اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا، پولیس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا, گیو لائف...
07/10/2026

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا، پولیس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا, گیو لائف فاؤنڈیشن سرگودھا ، ہلال احمر ہسپتال سرگودھا اور رائے میڈیکل کالج سرگودھا کے اشتراک سے تھیلیسیمیا فری پاکستان کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کا انعقاد رائے میڈیکل کالج سرگودھا میں کیا گیا جس میں مہر عمر دراز جھاوری ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سرگودھا، پروفیسر ڈاکٹر زاہد مسعود پرنسپل رائے میڈیکل کالج سرگودھا،سید علی عابد نقوی ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا، ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد، آصف علی تارڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی سرگودھا، ڈاکٹر مستنصر رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلال احمر ہسپتال سرگودھا، محمد عثمان حسیب چیئرمین گیو لائف فاؤنڈیشن سرگودھا، فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی سرگودھا،فیکلٹی ممبران رائے میڈیکل کالج سرگودھا، ڈاکٹرز، طلباء و طالبات رائے میڈیکل کالج سرگودھا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Address

Chak No. 99 S. B, Kaandiwal Road
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Child Protection & Welfare Bureau Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services