Cooperative Societies Abbottabad

Call Directions Website Contact the organization

Cooperative Societies Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cooperative Societies Abbottabad, Government Organization, Abbottabad.

Cooperatives Societies Khyber Pakhtunkhwa register following types of societies:

• Housing Societies
• Consumer Societies
• Transport Societies
• Marketing Societies
• Horticulture Societies
• Handicraft Societies
• Industrial Societies
• Multi-purpose Societies

These societies register under Cooperative Societies Act 1925 and Rules 1927.

یومِ کشمیر بلیک ڈے — 27 اکتوبرآج ہم یومِ کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا ا...
27/10/2026

یومِ کشمیر بلیک ڈے — 27 اکتوبر

آج ہم یومِ کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جو اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ دن ہمیں کشمیری عوام کی مشکلات، قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے اور انصاف، امن اور انسانی وقار کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے حقِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

کشمیر سے یکجہتی | انصاف | آزادی

اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد


Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP
Cooperative Societies KP
Cooperative Societies Abbottabad

گزیٹڈ پولیس آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایبٹ آباد کی کیئرٹیکر کمیٹی نے چارج سنبھال لیارجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر ...
16/10/2026

گزیٹڈ پولیس آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایبٹ آباد کی کیئرٹیکر کمیٹی نے چارج سنبھال لیا

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا جناب آصف علی صاحب کے احکامات کی روشنی میں گزیٹڈ پولیس آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایبٹ آباد کے انتظامی امور کی نگرانی اور مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مقرر کردہ کیئرٹیکر کمیٹی نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔

کیئرٹیکر کمیٹی کے چیئرمین اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد جناب محمد عمران زیب صاحب ہیں، جبکہ ممبران میں انسپکٹر سید ذیشان علی اور جناب عنایت الرحمٰن قاضی شامل ہیں۔ اس موقع پر انسپکٹر رئیس خان بھی موجود تھے۔

چارج سنبھالنے کے بعد سوسائٹی کے عملے کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سوسائٹی کے انتظامی امور، ریکارڈ کی درستگی و تکمیل اور دفتری معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

کیئرٹیکر کمیٹی اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ سوسائٹی کے امور شفافیت، نظم و ضبط اور متعلقہ قوانین کے مطابق انجام پائیں اور مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔

پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کے عہدیداران سے اہم ملاقاترجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخواہ، جناب آصف علی صا...
06/10/2026

پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کے عہدیداران سے اہم ملاقات

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخواہ، جناب آصف علی صاحب، اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد، جناب محمد عمران زیب صاحب کی ہدایات پر فیلڈ سٹاف کی جانب سے تمام پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کے عہدیداران کے ساتھ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں خیبر پختونخواہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے ریجنل کوآرڈینیٹر جناب احمد یار صاحب اور بزنس موبیلائزیشن پارٹنر، ٹیم لیڈر سمارٹ ریسرچرز، جناب ڈاکٹر ناصر جاوید صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، انتظامی امور، ریکارڈ کی تکمیل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری، زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں اور منصوبے کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط اور فعال انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

Cooperative Societies Abbottabad
Cooperative Societies KP
Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP

سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جناب ظریف المعانی صاحب اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا جناب ...
02/10/2026

سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جناب ظریف المعانی صاحب اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا جناب آصف علی صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد جناب محمد عمران زیب صاحب کے دفتر میں مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کی مینجمنٹ کمیٹیوں کے نمائندگان نے مختلف اوقات میں دفتر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ رجسٹرار سے ملاقات کی۔

دفتر کا دورہ کرنے والی سوسائٹیز میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز، پروفیشنل فارمرز کوآپریٹو آرگنائزیشنز اور دیگر رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز شامل تھیں۔

اسسٹنٹ رجسٹرار سے ملاقات کے دوران متعلقہ سوسائٹیز کے انتظامی امور، ریکارڈ کی تکمیل و درستگی، سوسائٹیز کے معاملات اور ممبران سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مینجمنٹ کمیٹیوں کے نمائندگان کی جانب سے سوسائٹیز کو درپیش مختلف مسائل اور معاملات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سوسائٹیز کے ممبران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل، تحفظات اور شکایات کو بھی توجہ سے سنا گیا اور متعلقہ معاملات کے حل کے لیے ضروری رہنمائی اور ہدایات فراہم کی گئیں۔

اسسٹنٹ رجسٹرار جناب محمد عمران زیب صاحب نے مینجمنٹ کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ سوسائٹیز کا ریکارڈ مکمل اور بروقت اپ ڈیٹ رکھیں، متعلقہ قوانین و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور سوسائٹی کے ممبران کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔

مزید برآں، سوسائٹیز کے امور میں شفافیت، بہتر انتظامی نظام اور ممبران کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP
Cooperative Societies KP
Cooperative Societies Abbottabad

اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد کی اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگاسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد جناب محم...
02/10/2026

اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد کی اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ

اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ایبٹ آباد جناب محمد عمران زیب صاحب نے دفتر کے افسران و فیلڈ اسٹاف کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں محکمہ جاتی امور، سوسائٹیز کی رجسٹریشن، ریکارڈ کی تکمیل و بروقت اپ ڈیٹ، انسپیکشن، آڈٹ، ای-رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسٹاف کو دفتری امور میں بہتر کارکردگی، شفافیت، بروقت کارروائی اور عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Cooperative Societies Abbottabad
Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP
Cooperative Societies KP

01/10/2026

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92992405516

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cooperative Societies Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Cooperative Societies Abbottabad:

Shortcuts

Share