ANP Zafar Abad Colony D I Khan

Call Directions

ANP Zafar Abad Colony D I Khan ANP UC Lachra Zafar Abad ColonyOfficial🚩🚩 Page �

🔴 خیبر پختونخوا کو سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے،🔴 پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نام پر لکی ایرانی سرکس کر رہی ہے،🔴 یہ مارچ پخ...
07/10/2026

🔴 خیبر پختونخوا کو سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے،

🔴 پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نام پر لکی ایرانی سرکس کر رہی ہے،

🔴 یہ مارچ پختونخوا کے عوام کے امن، روزگار، تعلیم یا ترقی کے لیے نہیں، بلکہ 13 سال سے جاری ڈرامے کی ایک اور فلاپ قسط ہے۔

🔴 صوبائی حکومت کے احتجاج کا واحد مقصد اپنے کارکنان کو گمراہ کرنا اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

🔴 صوبے میں مسلط حکمرانوں کی سیاست کا مرکز پختونخوا کے عوام نہیں بلکہ اقتدار اور اسلام آباد ہے۔

🔴 ایک جماعت صوبے کو سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جبکہ دوسری جماعت مرکز میں بیٹھ کر صوبے کے حقوق اور وسائل پر سمجھوتہ کر رہی ہے۔

🔴 موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کے عوام کا ہو رہا ہے۔

🔴 صوبے میں دہشت گردی، بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، لیکن حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کے مسائل شامل نہیں۔

🔴 حکومت کی تمام توجہ سیاسی تماشوں اور محاذ آرائی پر مرکوز ہے، جبکہ پختونخوا کے عوام امن، روزگار اور بنیادی سہولیات کے لیے دربدر ہیں۔

🔴 پختونخوا کے وسائل، اختیار اور مستقبل پر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

🔴 پختونخوا کسی جماعت کے اقتدار کی سیڑھی نہیں اور نہ ہی اسے اسلام آباد کی سیاست میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے دیا جا سکتا ہے۔

🔴 پختونخوا کے مسائل کا حل یہاں کے عوام کو ان کے سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق دینے میں ہے۔

🔴 عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے امن، اختیار، وسائل اور قومی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر غیر جمہوری و غیر آئینی اقدام کے خلاف عوام کی آواز بن کر کھڑی رہے گی۔

| |

07/10/2026
07/10/2026
06/10/2026
06/10/2026

گورنر راج کے معاملے پر ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان کا عابد شیر علی کو جواب

سیاسی وراثت رشتہ داری کا قرض نہیں، جبر کے خلاف کھڑے رہنے کی داستان ہے، احسان اللہ خان

’’شرم‘‘ کا لفظ دوسروں پر استعمال کرنے سے پہلے اپنا سیاسی ریکارڈ بھی سامنے رکھ لیجیے۔ ایمل ولی خان کو ’’ایک نشست کی جماعت‘‘ کہنا اور ان کی سینیٹ نشست کو ’’خیرات‘‘ قرار دینا طعنہ ہے۔

ایمل ولی خان 2024 میں بلوچستان سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے، اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں وہ اے این پی کے امیدوار کے طور پر درج ہیں۔ یہ سیاسی مفاہمت تھی خیرات نہیں۔ یہی پیمانہ خود پر بھی رکھیے۔ سینیٹر عابد شیر علی دسمبر 2025 میں عرفان الحق صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی پنجاب کی نشست پر دیگر امیدواروں کی دستبرداری کے بعد خود بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ دوسروں کی نشست کو خیرات کہنے سے پہلے اپنی نشست کے حالات بھی یاد رکھیے۔

ایمل ولی خان کا مؤقف واضح ہے آئین، پارلیمان، وفاق، صوبائی حقوق، امن اور ریاستی جواب دہی۔ اس سے اختلاف ہو تو جواب قانون اور دلیل سے دیجیے۔ ’’کس نے رائے مانگی؟‘‘ اور ’’کتنی نشستیں ہیں؟‘‘ کسی آئینی سوال کا جواب نہیں۔ سینیٹر کی رائے اس لیے ساقط نہیں ہوتی کہ اس کی جماعت کے پاس ایک نشست ہے یا سو۔

چوہدری شیر علی صاحب کی سیاسی حیثیت کا نمایاں ترین حوالہ نواز شریف صاحب سے برادرِ نسبتی کا رشتہ ہے، جبکہ سینیٹر عابد شیر علی نواز شریف صاحب کے بھتیجے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سیاسی خاندان جرم نہیں، مگر وراثت کی نوعیت ضرور پوچھی جا سکتی ہے۔

ایمل ولی خان کی وراثت حکومتوں کی خاطر نظریہ بدلنے کی وراثت نہیں۔ یہ فرنگی دور سے آج تک قید، صعوبت، تشدد اور جبر کے خلاف جدوجہد کی داستان ہے، کیونکہ یہاں کا نظام استعماریت کے تسلسل کا شکار رہا ہے، اور یہ جماعت اس تسلسل کے خلاف کھڑی رہی ہے۔ چوہدری شیر علی صاحب کے والد، یا سینیٹر صاحب کے دادا مرحوم، کا ریکارڈ پہلے دیکھ لیجیے، پھر بتائیے کہ اس وراثت پر فخر ممکن ہے یا نہیں۔

ہمیں ایمل ولی خان کی اس وراثت پر فخر ہے جو جبر کے خلاف کھڑے رہنے کی وراثت ہے، اور اس بات پر داد ہے کہ انہوں نے اسے گلے لگایا۔

قربانیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس باب میں اے این پی کو لیکچر دینا تاریخی ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بشیر احمد بلور 2012 میں، جبکہ ہارون بلور 10 جولائی 2018 کو انتخابی اجتماع پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہوئے۔ رہنما اور کارکن مارے گئے، اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، مگر جماعت نے آئینی راستہ نہیں چھوڑا۔

اصل سوال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے معاملات آئین کے مطابق حل ہوں گے یا انتظامی طاقت کے ذریعے؟ نشستیں آتی جاتی ہیں، حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔ مگر جب دلیل کی جگہ تعداد لے لے تو ’’شرم‘‘ کا لفظ پہلے اپنے رویے پر لاگو کیجیے۔

| |

Address

UC Lachra Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Telephone

+923409191718

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Zafar Abad Colony D I Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services