Awami National Party Tehsil D I Khan

Awami National Party Tehsil D I Khan

Share

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان

01/04/2026

افغان مہاجرین کے ساتھ جو بھی غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے، ہم اس کے سخت مخالف ہیں۔ جب انہیں عالمی طاقتوں، خصوصاً امریکہ کے مفادات کے لیے یہاں لایا گیا تھا، تب کیا صورتحال تھی؟ آج سیاسی اور سفارتی مسائل کا بوجھ عام لوگوں پر ڈالا جا رہا ہے، جس سے خیبر پختونخوا کے عوام متاثر ہو رہے ہیں اور تجارتی راستے بھی بند پڑے ہیں۔

| |

04/02/2026

🔴 باچا خان اسکولز پختون سرزمین کا قیمتی اثاثہ ہیں، سردار حسین بابک

🔴 باچا خان ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک بااعتماد اور نامور تعلیمی ادارہ ہے

🔴 محروم بچوں اور بچیوں کو تعلیم دینا عبادت ہے، سردار حسین بابک

🔴 پشتون قوم باچا خان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہو، سردار حسین بابک

🔴 بامقصد اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے فاؤنڈیشن کو مزید مستحکم کرنا ہوگا

🔴 تحریک کے تمام کارکن تعلیمی مشن کے لیے متحرک کردار ادا کریں

🔴 امن اور ترقی کی سیاست ہی عوامی مسائل کا پائیدار حل ہے

🔴 دنیا بھر میں پارٹی کی تنظیمیں قائم ہو رہی ہیں، سردار حسین بابک

🔴 ریاست کو اے این پی کے سیاسی و تعلیمی بیانیے کو تقویت دینی چاہیے

🔴 تعلیم کے فروغ سے ہی قوم کا روشن مستقبل ممکن ہے

| |

02/02/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ایک منظم اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کو پارلیمان سے باہر رکھا گیا، جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک عوام دوست سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کرتی آئی ہے، تاہم ایک سازش کے تحت پارٹی کو پارلیمان سے باہر رکھ کر غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی عناصر کو آگے لایا گیا۔ آگارئی، ضلع بونیر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ آئے روز اے این پی میں شمولیتی تقاریب اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پارٹی کا سیاسی بیانیہ مضبوط، حقیقت پسندانہ اور عوام میں مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے بعد صوبے میں ترقی کا عمل رک گیا، تاہم انشاءاللہ آنے والا دور ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اے این پی اقتدار میں آ کر عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی، مہنگائی سے نجات دلائے گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور مستحکم معیشت کے لیے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی کرے گی۔ سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ عوام کا اے این پی پر بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی آج بھی عوامی مقبولیت رکھتی ہے اور عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ تقریب سے ضلعی صدر محمد کریم بابک، تحصیل صدر امیر سلطان خان، اشتر خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے ضلعی صدر محمد کریم بابک اور دیگر ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

| |

30/01/2026

🟥 پختونخوا کو پسماندگی میں دھکیل دیا گیا ہے، سردار حسین بابک

🟥 پختونخوا میں ترقی کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا
🟥 صوبے میں پسماندگی اور بے روزگاری عروج پر ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے
🟥 گزشتہ 13 برسوں سے صوبے پر نالائق حکمران مسلط ہیں
🟥 عوام اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں
🟥 مسلط حکمران صوبے میں ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں
🟥 محکمہ صحت اور تعلیم کا مکمل کباڑا کر دیا گیا ہے
🟥 پختونخوا کو انتظامی طور پر تباہ اور مالی طور پر دیوالیہ بنا دیا گیا ہے
🟥 بدامنی پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوتی نظر آ رہی ہے
🟥 کرپشن کا بازار گرم ہے اور پختونخوا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
🟥 صوبے میں موجود نالائق حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

| |

29/01/2026

دلچسپ ہے ضرور سنئے

‏تیراہ آپریشن اور نقل مکانی سے متعلق صوبائی حکومت کو کتنا پتا تھا، کتنی تیاری تھی۔۔ عاصمہ شیرازی اور مشیر اطلاعات شفیع جان کے درمیان دلچسپ سوال جواب:
‏👇👇👇
‏شفیع جان👈یہ ہم پر آپریشن لاگو کر کے سہیل آفریدی کو بدنام کرنا چاہتے تھے، مگر ہم نے مینیج کر لیا اور نومبر میں 4 ارب روپے منظور کر لیے۔
‏عاصمہ شیرازی 👈آپ نے تو تسلیم کر لیا کہ آپ کو پتہ تھا اور آپ نے نومبر میں چار ارب کیسے منظور کر لیے؟
‏شفیع جان:👈ہم نے نومبر میں 4 ارب رکھے کیونکہ ہمیں ان کی نیتوں کا پتہ تھا
‏عاصمہ شیرازی:👈 تو 14 نومبر کو صوبائی حکومت نے 4 ارب رکھ لیے کہ آپریشن ہونا ہے؟
‏شفیع جان:👈ہمیں پتہ تھا کہ وفاقی حکومت نے یہ کرنا ہے لوگوں کا انخلا ہو گا تو ہمیں لوگوں کو مینیج کرنا ہے۔
‏عاصمہ شیرازی:👈 یعنی آپ تسلیم کر رہے ہیں صوبائی حکومت کی تیاری مکمل تھی؟
‏شفیع جان:👈 ہم نے لوگوں کی نقل مکانی کی صورت تیاری مکمل کی تھی ان کو یہی دکھ ہے۔
‏عاصمہ شیرازی:👈 یعنی آپریشن آپ کے علم میں تھا؟
‏شفیع جان:👈 ہمیں لگ رہا تھا یہ یہی کریں گے۔
‏عاصمہ شیرازی:👈یعنی آپ کو لگ رہا تھا اور آپ نے یہ ہونے دیا کہ لوگ نقل مکانی کریں؟
‏شفیع جان:👈آپریشن کس نے ہم پر مسلط کیا۔
‏عاصمہ شیرازی:👈 جرگے کون کر رہا تھا؟
‏شفیع جان: 👈یہ سب ہو رہا تھا تو ہمیں علم تو تھا۔ ہمیں پتہ تھا یہ ہم پر آپریشن مسلط کریں گے
‏عاصمہ شیرازی:👈 تو اب کیا آپریشن ہو رہا ہے؟
‏شفیع جان: آپریشن کی تیاری تو ان کی پوری ہے۔
‏⁦‪ ‬⁩ TEAM | Hum News
‏⁦‪‬⁩

29/01/2026

ایمل ولی خان نے اپنے بچے اتل ولی خان کو چارسدہ جلسے میں اتار کر ثابت کر دیا کہ انگلینڈ میں پھلنے والے برگر بچے پختونوں کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔
Copiرفیق ناز
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل

28/01/2026

مرکزی اور صوبائی حکومت نے پختونخوا کو فٹ بال بنا دیا ہے، سردار حسین بابک

| |

Photos from Awami National Party Tehsil D I Khan's post 26/01/2026

آج خدائی خدمتگار آرگنائزیشن (KKO) کی طرف سے باچاخان مرکز پشاور سے تیراہ کے بے گھر آئی ڈی پیز کے لئے لحاف، بستر، گرم کپڑوں، بچوں کی گرم پوشاک، سویٹرز ، خوراک اور ادویات کی تیسری کھیپ روانہ کردی گئی۔ اس موقع پر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے سالارِ اعظم انجنئیر اعجاز یوسفزئی، صوبائی سالارِ اعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ خان، ریجنل سالار ملک فرھاد خان، خیبر ضلع کے سالار حاجی فضل الرحمان افریدی، پشاور کے ضلعی سالار عزیزغفار خان سمیت کثیر تعداد میں دیگر خدائی خدمتگار رضاکار موجود تھے۔ انجنئیر اعجاز یوسفزئی نے پختونوں کے نام اپنے پیغام میں اُنھیں اپنے مصیبت زدہ بھن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی ھے۔

Photos from Awami National Party Tehsil D I Khan's post 25/01/2026

شکريه کراچي

24/01/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Dera Ismail Khan