26/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر محفوظ، صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک رہیں گی۔
خوراک کی حفاظت، صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سخت نگرانی کی جائے گی، جبکہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
شہری غیر معیاری خوراک، صفائی کی خلاف ورزی یا خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں۔
📞 شکایات نمبر: 02199336112
محفوظ خوراک، صحت مند عید
سندھ فوڈ اتھارٹ
C
26/05/2026
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی سندھ فوڈ اتھارٹی کو عید کے دوران انسپکشنز کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت
شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان
عیدالاضحیٰ کے موقع پر خوراک کی حفاظت اور صفائی کے امور کی سخت نگرانی کی جائے، مخدوم محبوب الزمان
عیدالاضحیٰ پر صوبے بھر میں اسپیشل ٹاسک ٹیمیں متحرک رہیں گی، صوبائی وزیر خوراک
اسپیشل ٹاسک ٹیمیں شکایات کے فوری ازالے اور بروقت کارروائی کے لیے متحرک رہیں گی، مخدوم محبوب الزمان
فوڈ سیفٹی آفیسرز اور فوکل پرسنز کو عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے، صوبائی وزیر خوراک
عید کے دنوں میں خوراک کی حفاظت، صفائی اور حفظان صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مخدوم محبوب الزمان
تمام فوکل پرسنز ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں، صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان
سندھ فوڈ اتھارٹی کا عملہ عید کے دنوں میں مکمل دستیاب رہے گا، صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان
شہری خوراک سے متعلق شکایات نمبر 02199336112 پر درج کرا سکتے ہیں، صوبائی وزیر خوراک
عوام کو سہولت، فوری رسپانس اور محفوظ خوراک کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے، مخدوم محبوب الزمان
غیر معیاری خوراک، صفائی کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا، صوبائی وزیر خوراک
13/05/2026
*فوڈ انسپیکشن کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد کا معاملہ*
گلشن اقبال میں فوڈ انسپیکشن کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد کا صوبائی وزیر خوراک نے سخت نوٹس لے لیا
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت
سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے دوران سرکاری ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، صوبائی وزیر خوراک
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، مخدوم محبوب الزمان
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ مخدوم محبوب الزمان
ڈیلیشس نمکو گلشن بلاک 02 پر سندھ فوڈ اتھارٹی چھاپہ کے دوران مضرِ صحت اشیاء اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی
انسپیکشن کے دوران زائد المیعاد اور خراب تیل کے استعمال کے شواہد سامنے آئے
05/05/2026
صوبائی وزیرِ خوراک مخدوم محبوب الزمان کی زیرِ صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا 12واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے انتظامی، قانونی اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 میں مجوزہ ترامیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ خوراک کی تلفی کے قانونی اختیار کو مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیرِ خوراک نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا مقصد چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر غیر ضروری بوجھ ڈالنا نہیں بلکہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔