Nawab Sana ullah ZEHRI Offical page

Directions

Nawab Sana ullah ZEHRI Offical page Chief of jhalawan

*مرحوم میر شاہجہان زہری کی رسمِ سوئم جھالاوان ہاؤس کراچی میں ادا کر دی گئی، سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات سمیت زہری خان...
06/11/2026

*مرحوم میر شاہجہان زہری کی رسمِ سوئم جھالاوان ہاؤس کراچی میں ادا کر دی گئی، سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات سمیت زہری خاندان کے معتبرین کی بڑی تعداد میں شرکت*

*کراچی: 06 نومبر 2026*

چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کے بھانجے، نوابزادہ میر شاہجہان زہری مرحوم کی رسمِ سوئم آج جھالاوان ہاؤس کراچی میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں بلوچستان، سندھ اور ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، قبائلی، عوامی اور کاروباری شخصیات سمیت زہری خاندان کے معتبرین نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں مرحوم میر شاہجہان زہری کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور سوگوار خاندان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر شرکاء نے نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری، میر منظور احمد زہری اور مرحوم کے بھائی میر شاہ میر زہری سمیت دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ زہری خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

رسمِ سوئم میں شرکت کرنے والے شخصیات میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی، نوابزادہ میر وشین خان بگٹی، میر حمودالرحمن مینگل، سردار میر ظفراللہ خان ساسولی، سردار ذوالفقار ہارونی، میر ظفر عزیز زہری، میر فیصل رحیم زہری، میر مطیع الرحمن مینگل، نوابزادہ میر زرک خان زہری، نوابزادہ میر احمد نواز زہری، نوابزادہ میر مہران خان زہری، ، میر عبدالنبی زہری، پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سابق مشیر میر غازی خان پندرانی، نوابزادہ میر نعمان زہری، آغا داؤد درانی، ڈاکٹر منیر بلوچ، سردار خادم حسین وردگ، میر سلطان زہری، میر مسعود مینگل، شہید سکندرآباد سوراب کے ضلعی چیئرمین حاجی عبدالواحد ہارونی، پاکستان پیپلز پارٹی سوراب کے صدر حاجی خدابخش زہری، میر عبدالرزاق زہری، میر عبدالوہاب زہری، میر جہانزیب ساسولی سابق ایس ایس پی میر گل ساسولی، میر ثناءاللہ زہری، میر خان محمد زہری، سید محمد اکرم شاہ، میر مشتاق احمد زہری، میر پسند خان زہری، میر قادر بخش زہری، میر بشیر احمد زہری، حاجی عبدالستار زہری، بشیر پردیسی، میر سیف اللہ ساسولی، میر اکبر ساسولی، میر عظمت جتک اور میر محمد اقبال رئیسانی شامل تھے۔

اس کے علاوہ میر فدا احمد قلندرانی، میر خان محمد رئیسانی، ،میر نور جان مینگل،میر افضل مینگل ،میر نور اللہ مینگل،میر شاہ میر عمرانی،حاجی صدیق رمدانزئی، عمران ساسولی
ٹرانسپورٹر میر ممتاز لہڑی، ڈپٹی سیکرٹری عبداللہ زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایوب ملازئی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری، پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاہد احمد زہری، پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی، ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی، ڈی ایچ او خضدار، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد شاہ، بابو اسداللہ نتھوانی، میر علی دوست زہری، احمد خان زہری، چیئرمین محی الدین بلوچ، میر محمد طاہر زنگیجو زہری، ڈاکٹر جاوید زہری، اختر چنال، حاجی بشیر احمد ہارونی، میر میرک زہری، عبدالستار بلوچ، سراج احمد زہری، بابا گل محمد زہری، حب عوامی اتحاد کے صدر نائب عالم مصطفےٰ زہری، میر نیاز گرگناڑی، عبیداللہ زہری، رئیس غلام رسول زہری، ابراہیم زہری، باسط زہری، علی حسن زہری، میر عمران میروانی، راشد زہری، اسلم زہری، علی گوہر زہری، چیف آفیسر ڈیرہ اللہ یار وڈیرہ احمد نواز جتک، میر ممتاز جتک، ابو ہریرہ جتک، وڈیرہ ریاض احمد زہری، محبوب علی زہری، لطیف زہری، حاجی بشیر احمد زہری، ثناءاللہ زہری، محمد خان زہری، مہراللہ قمبرانی، عبدالعزیز مینگل، حاجی پیر جان زہری، طارق زہری، نائب عبدالمالک شاہوزئی، میر محمد رمضان شیخ مینگل، محبوب سمالانی، عبدالحمید زہری، مقبول جام اور سعداللہ زہری طاہر رئیسانی سرور رئیسانی سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر زہری خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر قبائلی عمائدین نے باہمی یکجہتی، روایتی خلوص اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مرحوم میر شاہجہان زہری کے والد میر منظور احمد زہری کل سے اپنی رہائش گاہ واقع گلشنِ معمار کراچی میں تعزیت وصول کریں گے۔ اس سلسلے میں عزیز و اقارب، سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات سمیت دوست احباب مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لا سکیں گے۔

#

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا میر محمد اسلم جمالدینی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارخضدار 0...
03/11/2026

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا میر محمد اسلم جمالدینی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

خضدار 02 نومبر 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، چیف آف جھالاوان اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی کے بڑے بھائی میر محمد اسلم جمالدینی کے انتقال پر دلی رنج و غم، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر محمد اسلم جمالدینی کی رحلت ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس سے ان کے خاندان، عزیز و اقارب اور تمام احباب کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ کسی مخلص انسان کا بچھڑ جانا ایک ایسا دکھ ہے جس کا مداوا ممکن نہیں، اور اس کٹھن گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے بالخصوص میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور قلبی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

29/10/2026

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی کراچی میں سجاد زہری کی دعوتِ ولیمہ میں خصوصی شرکت

کراچی: 28 اکتوبر 2026

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کراچی میں حاجی عبدالستار زہری کے صاحبزادے سجاد زہری کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دولہا سجاد زہری، ان کے والد حاجی عبدالستار زہری اور دیگر اہلِ خانہ کو شادی کی دلی مبارک باد پیش کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

تقریب میں آمد پر منتظمین کی جانب سے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

دعوتِ ولیمہ کی اس پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی، میر عبدالنبی زہری، حاجی ظفر عزیز زہری،سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی میر فیصل رحیم زہری،میر فرید خان زہری علی احمد جتک سید محمد اکرم شاہ خان محمد زہری سمیت مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے میزبان خاندان کو مبارک باد پیش کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جھالاوان ہاؤس کوئٹہ:صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی علاقائی وفود سے ملاقاتیں۔
19/10/2026

جھالاوان ہاؤس کوئٹہ:
صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی علاقائی وفود سے ملاقاتیں۔

*صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر عظمت جتک کی ملاقات**کوئٹہ:17 اکتوبر 2026*...
17/10/2026

*صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر عظمت جتک کی ملاقات*

*کوئٹہ:17 اکتوبر 2026*

*صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر عظمت جتک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، قبائلی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔*

*اس موقع پر علاقائی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور قبائلی روابط کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت، رابطوں کے فروغ اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔*

*جھالاوان ہاؤس کوئٹہ سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کی ملاقاتوں کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد علاقائی و عوامی مسائل کے حوالے سے مشاورت کرتے ہیں۔*

15/10/2026

❤️😍

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ  امیر حمزہ خان زہری سے رکن اسمبلی سید ظفر آغا کی ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال...
14/10/2026

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے رکن اسمبلی سید ظفر آغا کی ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ، 14 اکتوبر 2026ء

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سید ظفر آغا نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی رابطوں، علاقائی مسائل اور عوامی امور سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور مختلف علاقوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جبکہ سیاسی قیادت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی مسائل کے حل، علاقائی ضروریات اور عوامی نمائندوں کے مابین مشاورت کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری اور رکن بلوچستان اسمبلی سید ظفر آغا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی روابط اور سیاسی مشاورت کو اہمیت دی گئی۔ ملاقات کے دوران اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ عوامی نمائندوں کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت سے علاقائی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات میں مدد مل سکتی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین بھی موجود تھے، جنہوں نے ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں سیاسی و علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کے ساتھ باہمی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ارباب ہاؤس کوئٹہ میں سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی سے تعزیتی ملاقات، علا...
13/10/2026

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ارباب ہاؤس کوئٹہ میں سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی سے تعزیتی ملاقات، علاقائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: 13 اکتوبر 2026ء

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ارباب ہاؤس کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے ملاقات کی اور ان کی کزن اور فرید خان (خان جی) کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ملاقات کے دوران صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری اور سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی کے درمیان علاقائی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل زہری، سردارزادہ میر قیوم ساسولی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
Nawabzada Ameer Hamza Zehri

باغبانہ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری کا اظہارِ تعزیتخضدار: 11 اکتوبر ...
11/10/2026

باغبانہ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری کا اظہارِ تعزیت

خضدار: 11 اکتوبر 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے باغبانہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں حاجی محمد اسلم نوتانی اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ باغبانہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ ان کے عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگوں کے لیے بھی گہرے صدمے کا باعث ہے۔

انہوں نے حاجی محمد اسلم نوتانی اور دیگر جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے پیاروں کو کھو دینے کا دکھ ناقابلِ بیان ہے، اور اس عظیم صدمے کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

نواب ثناء اللہ خان زہری نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسے سانحات سے کئی خاندان زندگی بھر کے لیے غم میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے سب کو محفوظ رکھے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

بابا شہید سکندر جان زہری
10/10/2026

بابا شہید سکندر جان زہری

Address

Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawab Sana ullah ZEHRI Offical page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services