ISF Sarhad University Peshawar

ISF Sarhad University Peshawar

Share

Insaf Students Fedration Sarhad University of Science & Information Technology Peshawar. Official Students Wing Of PTI

14/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کے وژن کے مطابق صوبے میں بلاامتیاز احتساب جاری ہے۔ اب تک متعدد افسران کے خلاف انکوائریاں، معطلیاں اور برطرفیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جبکہ مزید کیسز زیرِ کارروائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا نظام مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے اور غیر ضروری مداخلت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات پھیلانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس کرپشن کے مستند ثبوت موجود ہوں تو حکومت فوری کارروائی کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ عوام کی سہولت کیلئے خصوصی رابطہ نمبرز جاری کیے جائیں گے، جبکہ کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کو مکمل سہولت، تحفظ اور انعامات بھی دیے جائیں گے تاکہ صوبے میں شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

12/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو!

پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نظر نہیں آرہی، اندرونی و بیرونی قرضے بڑھ کر 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، دہشتگردی میں اضافہ ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،

نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور جبکہ سرمایہ کار بھی پاکستان سے جا رہے ہیں، ملک معاشی تباہی، دہشتگردی اور آئینی بحران کا شکار ہے لیکن حکومت کو صرف عمران خان سے ملاقاتیں روکنے کی فکر ہے،

جعلی حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عمران خان کو تنہا رکھنے میں مصروف ہے، انکو ڈاکٹر تک رسائی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں علاج کی اجازت نہیں دی جارہی، مذاکرات یا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو زمینی حقائق کا علم نہیں،

جعلی حکمران آئین اور قانون نہ مانے اور اداروں کو مفلوج کردے تو انصاف کی توقع نہیں رکھی جاسکتی، جب عدالتیں بھی مفلوج ہوجائیں تو عوام انصاف کیلئے کہاں جائیں،

26 نومبر کو پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اور شہریوں کو شہید کیا گیا، اقتدار بچانے کیلئے یہ لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،

جب تمام آئینی و قانونی راستے بند کردیے جائیں تو پرامن احتجاج ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے، پی ٹی آئی آئینی اور جمہوری راستے پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،

جیلیں کاٹنے اور سختیاں برداشت کرنے والے کارکن ثابت قدم اور پرعزم ہیں، ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، حق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی.

12/05/2026

جو کام شاید بھارت بھی کشمیر بھی نہ کرتا ہو وہ پاکستانی عسکری الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کر دیا ہے

انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے آخری دن “گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی” سے انتخابی نشان چھین لیا گیا

کیونکہ GDBP نے تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا تھا اور PTI کے امیدواروں نے GBDP کے ٹکٹ جمع کروائے تھے

اس سے پہلے گلگت بلتستان کے منتخب وزیراعلی خالد خورشید کو عسکری احکامات نہ ماننے اور عمران خان سے وفا کے جرم میں جعلی کیس بنا کر نااہل کر کے تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی اور پھر انہیں توہین محسن نقوی میں 34 سال کی سزا سنائی گئی

پاکستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی عوام سے ان کا حق رائے دہی مکمل طور پر چھینا جا چکا ہے

Photos from ISF Sarhad University Peshawar's post 12/05/2026

قائد عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر امجد علی شاہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی،صوبائی سینئر نائب صدر ثنا اللّٰہ شاہ سابقہ صدر پشاور ریجن حسیب خٹک اور تنظیمی دوستوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود۔

12/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی آڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو!

Photos from ISF Sarhad University Peshawar's post 12/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی عمران خان کی بہنوں کیساتھ آڈیالہ جیل کے باہر ناکے پر موجود

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز، پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے.

12/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پہنچ گئے.

پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے۔

پنجاب کی جعلی حکومت نے اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کررکھے ہیں اور پنجاب پولیس نے جگہ جگہ ناکے قائم کیے ہوئے ہیں۔

آج عدالتی حکم کے مطابق عمران خان سے فیملی کی ملاقاتوں کا دن ہے، لیکن جعلی حکومت ہمیشہ کی طرح عدالتی احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے
فسطائیت اور جبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان متعدد بار آڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن عدالتی احکامات کے باوجود انکو اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے.

12/05/2026

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اپنے قائد عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود

12/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی خیبر میں پرامن مظاہرین پر شیلنگ کے واقعے پر شدید برہم

وزیراعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا

پرامن احتجاج جمہوری معاشروں کا بنیادی حق ہے، اس پر قدغن ناقابل قبول ہے،

ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

12/05/2026

موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح 14 فیصد پر گر چکی ہے۔ علاقائی ممالک بنگلہ دیش، ویتنام اور بھارت ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ یہ معاشی تباہی اس نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ring Road
Peshawar