30/05/2026
📢
حکومت پنجاب کا لائیوسٹاک کارڈ پروگرام: رجسٹرڈ فارمرز سے فوری ادائیگی کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے لائیوسٹاک کارڈ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو جانوروں کی خوراک، دیکھ بھال اور دیگر ضروریات کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام مستفید ہونے والے فارمرز کو متوجہ کیا ہے کہ وہ لائیوسٹاک کارڈ کے تحت واجب الادا رقم جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ آئندہ بھی اس سہولت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔
محکمہ کے مطابق بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں سرکاری اسکیموں اور مستقبل کی مالی معاونت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ادائیگی بینک، اے ٹی ایم یا آن لائن فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
فارمرز سے گزارش ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں اور حکومت پنجاب کے اس فلاحی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 08000-9211 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
28/05/2026
صاف ستھرا ماحول ذمہ دار شہری ہونے کی پہچان ہے۔ ♻️
قربانی کی آلائشیں مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور اپنے اردگرد کو محفوظ رکھیں۔
27/05/2026
عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں گرمی کی شدت برقرار
اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں — پانی زیادہ پئیں، دھوپ سے بچیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
27/05/2026
The biggest special clean-up operation in Punjab’s history has begun!
🔹Chief Minister Maryam Nawaz Sharif is personally supervising and live monitoring the clean-up operation.
🔹On the instructions of CM Maryam Nawaz, Deputy Commissioners and Assistant Commissioners have taken to the field to ensure effective implementation.
27/05/2026
شرقپور: اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر نے “ستھرا پنجاب” ورکرز میں کھانا تقسیم کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے شرقپور میں “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی ورکرز میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ورکرز ہمارے معاشرے کے اہم ہیرو ہیں جو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Lahore Waste Management Company
27/05/2026
شرق پور: اسسٹنٹ کمشنر شرقپور نے “ستھرا پنجاب” ورکرز میں کھانا تقسیم کیا
اسسٹنٹ کمشنر AC Sharaqpur نے شرقپور میں “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی ورکرز میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ورکرز ہمارے معاشرے کے اہم ہیرو ہیں جو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ صفائی عملے کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر صفائی ورکرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کو سراہا اور اپنے فرائض مزید جذبے کے ساتھ انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔