Cantonment Board Abbottabad

Call Directions Website Contact the organization

Cantonment Board Abbottabad To ensure pro-people and efficient local governance in cantts and effective defence land management.

Anti-Encroachment Operation on Main Mansehra Road, Abbottabad Cantt!On the special directions of Cantonment Executive Of...
06/11/2026

Anti-Encroachment Operation on Main Mansehra Road, Abbottabad Cantt!

On the special directions of Cantonment Executive Officer, Mr. Imran Khan, the Enforcement Branch of Cantonment Board Abbottabad conducted an anti-encroachment operation on Main Mansehra Road.

During the operation, illegal encroachments were removed, and roadside vendors and pushcarts obstructing public pathways and traffic flow were cleared to ensure smooth traffic movement and convenient access for pedestrians.

Cantonment Board Abbottabad remains committed to keeping the Cantt area clean, organized, and free from encroachments for the convenience of the general public.

Cantonment Board Abbottabad – Working for a Better, Cleaner and More Organized Cantt!

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد میں خصوصی افراد  (Disable Persons) کے لیے وہیل چیئرز کی تقسیمخصوصی افراد (Disable Persons) کے ل...
05/11/2026

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد میں خصوصی افراد (Disable Persons) کے لیے وہیل چیئرز کی تقسیم

خصوصی افراد (Disable Persons) کے لیے مفت علاج، ہنگامی طبی سہولیات اور فنی تربیت کا اعلان

ایبٹ آباد: کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے دفتر میں خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی میزبانی کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمران خان نے کی۔ ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں کینٹ کے رہائشی خصوصی افراد، بورڈ کے ملازمین کے خصوصی بچوں اور اہل خانہ کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔

تقریب میں کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے نائب صدر میاں عامر سہیل نے بھی شرکت کی۔ دیگر شرکا میں ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین جاوید رئیس، پروگرام منیجر بابر، سابق ضلعی افسر صحت ڈاکٹر مشتاق تنولی، ایسوسی ایشن کے سفیر محمد طارق خان اور ایبٹ آباد کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے عطیہ دہندہ سید عباس شامل تھے۔ محمد طارق خان نے ایسوسی ایشن اور کینٹونمنٹ بورڈ کے درمیان رابطہ کاری اور تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید خان، منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی توقیر حسین اور دیگر اعلیٰ افسران و عملے نے تقریب کے انتظامات اور انعقاد میں بھرپور معاونت کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید رئیس نے تقریب کی میزبانی اور انتظامی تعاون پر کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصی افراد کی معاونت کے لیے باہمی تعاون کو اہم قرار دیا۔

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے وہیل چیئرز کی فراہمی اور تقریب کے انعقاد میں تعاون پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین، عہدیداروں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کینٹ کی حدود میں رہائش پذیر خصوصی افراد کو کینٹ کے ہسپتال میں مفت علاج اور ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہنر سیکھنے کے خواہش مند خصوصی افراد کو کینٹونمنٹ بورڈ کے فنی تربیتی مرکز میں مفت تربیتی کورسز بھی کروائے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی خودکفالت کی جانب بڑھ سکیں۔

تقریب کے اختتام پر کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے تمام شرکا، منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آبادانجینئرنگ برانچ کی جانب سے ترقیاتی و مرمتی کاموں کا سلسلہ جاریکینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران...
05/11/2026

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد
انجینئرنگ برانچ کی جانب سے ترقیاتی و مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر انجینئرنگ برانچ، زیرِ نگرانی ہمایوں صاحب، کی جانب سے کینٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں مری روڈ پر پانی کی پائپ لائن میں ہونے والی لیکیج کی بروقت مرمت کرکے پانی کے ضیاع کو روکا گیا، جبکہ مین مانسہرہ روڈ پر یوٹرن کے اطراف نصب کنکریٹ بلاکس کی بھی مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔

ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے پُرعزم ہے۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آبادعوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں!فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چیکنگ مہمکینٹونمنٹ ای...
04/11/2026

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد

عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چیکنگ مہم

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان کی خصوصی ہدایات پر فوڈ برانچ نے پی ایچ او جناب محسن صاحب کی نگرانی میں لنک روڈ، جناح آباد اور جناح آباد مارکیٹ میں مختلف کاروباری مراکز کے خلاف خصوصی انسپکشن مہم جاری رکھی۔

اس مہم کے دوران ملک شاپس، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس، جنرل اسٹورز، ریٹیل اسٹورز، مارٹس، چکن شاپس٫ سیلونز اور دیگر دکانوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔

انسپکشن کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار، ایکسپائری ڈیٹس، صفائی ستھرائی اور فوڈ سیفٹی کے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، جن کاروباری مراکز کے فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس مکمل نہیں تھے، انہیں سات دن کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے باضابطہ وارننگ جاری کی گئی۔

اس موقع پر کینٹونمنٹ بورڈ کے سول ممبر ڈاکٹر عامر سہیل اور آئی ٹی مینیجر توقیر صاحب بھی موجود تھے۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے واضح کیا گیا کہ شہریوں کو معیاری، صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

صاف خوراک، محفوظ زندگی — عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح!

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباداوپن ہاؤس — عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک مؤثر قدمکینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان کی زیر...
04/11/2026

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد

اوپن ہاؤس — عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک مؤثر قدم

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان کی زیرِ نگرانی کاغان کالونی کے عوامی مسائل سننے، شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کاغان کالونی کے رہائشیوں کو اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ جناب عمران خان نے عوامی مسائل کو خصوصی توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد عوامی خدمت، شہریوں کے اعتماد اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

عوامی مسائل کا حل، ہماری اولین ترجیح!

Cantt Board Abbottabad — Serving the Community with Commitment.

CANTONMENT BOARD ABBOTTABAD🌿 CLEANLINESS & SANITATION CAMPAIGNMAIN MANSEHRA ROADکینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان ...
04/11/2026

CANTONMENT BOARD ABBOTTABAD

🌿 CLEANLINESS & SANITATION CAMPAIGN

MAIN MANSEHRA ROAD

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے لیے صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اسی سلسلے میں خالد صاحب کی زیرِ نگرانی سینیٹیشن برانچ کا عملہ مین مانسہرہ روڈ کے مختلف حصوں میں خصوصی صفائی آپریشن انجام دے رہا ہے۔ اس دوران سڑکوں، اطراف کے مقامات اور دیگر متعلقہ حصوں سے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں سے بھی پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، کچرا سڑکوں، فٹ پاتھوں اور کھلی جگہوں پر پھینکنے کے بجائے مقررہ ڈسٹ بن (Dustbins) میں ڈالیں اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

یاد رکھیے! شہر کی خوبصورتی صرف اداروں کی کوششوں سے نہیں بلکہ عوام کے تعاون اور ذمہ دارانہ رویے سے بھی برقرار رہتی ہے۔

صاف ستھرا کینٹ، صحت مند ماحول اور خوبصورت ایبٹ آباد ہمارا مشترکہ عزم ہے۔

CANTONMENT BOARD ABBOTTABAD
Cleanliness Is Everyone's Responsibility!

CANTONMENT BOARD ABBOTTABADعوامی رابطہ، مسائل کا ادراک اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات!کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عم...
04/11/2026

CANTONMENT BOARD ABBOTTABAD

عوامی رابطہ، مسائل کا ادراک اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات!

کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان سے کاغان کالونی کے معزز رہائشیوں محمد اقبال اور اعجاز افضل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کاغان کالونی کو درپیش مختلف عوامی و شہری مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر رہائشیوں نے اپنے علاقے کے مسائل اور تجاویز ایگزیکٹو آفیسر کے سامنے پیش کیں، جنہوں نے تمام امور کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد شہریوں کی آواز کو اہمیت دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، بہتر سہولیات کی فراہمی اور شہری ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

عوامی خدمت ہمارا عزم، شہریوں کی سہولت ہماری اولین ترجیح!

🇵🇰 کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد 🇵🇰📢 اہم اطلاع برائے عوام و کاروباری حضراتکنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی حدود میں تمام ہوٹلز، ریسٹ...
04/11/2026

🇵🇰 کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد 🇵🇰
📢 اہم اطلاع برائے عوام و کاروباری حضرات
کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی حدود میں تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بیکریوں، جنرل اسٹورز اور دیگر فوڈ بزنس سے وابستہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر اپنا فوڈ لائسنس حاصل کریں۔
بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محفوظ خوراک، صحت مند معاشرہ — ہماری اولین ترجیح!

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آبادفوڈ سیفٹی و عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مشترکہ معائنہ مہمجناب عمران خان، کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی خصوص...
03/11/2026

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد
فوڈ سیفٹی و عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مشترکہ معائنہ مہم

جناب عمران خان، کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ او محسن صاحب کی نگرانی میں فوڈ کنٹرول سیل کی ٹیم نے متعلقہ حلال فوڈ حکام کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دودھ کی دکانوں کی مشترکہ انسپکشن کی۔

اس موقع پر میزائل چوک، جناح آباد، لنک روڈ اور کالج روڈ منڈیاں میں دودھ کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ موصول ہونے والی عوامی شکایات کے تناظر میں کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد دودھ کے معیار اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

دورانِ چیکنگ دکانداروں کو فوڈ ہینڈلنگ کے تمام ضروری تقاضے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جن میں فوڈ ہینڈلنگ کارڈز، میڈیکل سرٹیفکیٹس اور متعلقہ لائسنس کا حصول شامل ہے۔ مزید برآں، ضروری قانونی و دفتری کارروائی مکمل کرنے کے لیے متعلقہ دکانداروں کو دفتر طلب کیا گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد عوام کی صحت کے تحفظ، معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

عوامی صحت کا تحفظ — ہماری اولین ترجیح!

💡✨ کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد ✨💡روشن گلیاں، محفوظ راستے — بہتر شہری سہولیات کی جانب ایک اور قدم!کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جنا...
03/11/2026

💡✨ کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد ✨💡

روشن گلیاں، محفوظ راستے — بہتر شہری سہولیات کی جانب ایک اور قدم!

کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر الیکٹرک برانچ کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے ہاشمی کالونی اور بلال ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو رات کے اوقات میں بہتر روشنی کی سہولت فراہم کرنا، آمدورفت کو مزید آسان بنانا اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں روشنی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

جناب عمران خان صاحب کی قیادت میں کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد شہری سہولیات کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور کینٹ کو مزید خوبصورت، روشن اور مثالی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہماری ترجیح — عوامی سہولت، ہماری پہچان — روشن و خوبصورت کینٹ!

🇵🇰 CANTONMENT BOARD ABBOTTABAD 🇵🇰

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+929929310181

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cantonment Board Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Cantonment Board Abbottabad:

Shortcuts

Share