02/06/2026
Rescue 1122 Abbottabad
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Abbottabad, Government Organization, Deputy Commissioner Office, Abbottabad.
02/06/2026
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
ایبٹ آباد میں شدید بارش کے پیشِ نظر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیرِ قیادت تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
تمام ریسکیو اسٹیشنز اور ایمرجنسی گاڑیوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور بجلی کی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ساجد اقبال
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد پر عوام کا اعتماد
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ حالیہ ریکوری ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کی بروقت اور پیشہ ورانہ خدمات سے مستفید ہونے والے شہریوں نے ادارے کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ریسکیو 1122 نہ صرف ایمرجنسی صورتحال میں فوری امداد فراہم کر رہی ہے بلکہ عوام کے دلوں میں خدمت، دیانتداری اور اعتماد کی ایک مضبوط مثال بھی قائم کر رہی ہے۔
ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا عزم ہے کہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کی آراء جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
ریسکیو 1122 — ہر لمحہ، ہر جگہ، آپ کی خدمت کے لیے تیار۔
نتھیا گلی کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو دورانِ سفر اونگھ آ جانے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو 1122 عوام الناس کو آگاہ کرتی ہے کہ پہاڑی اور طویل سفروں کے دوران خصوصی احتیاط برتی جائے۔ اگر نیند یا تھکاوٹ محسوس ہو تو فوراً محفوظ مقام پر گاڑی روک کر آرام کریں۔ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، رفتار کو حدِ مقررہ کے اندر رکھیں، سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور گاڑی کی فٹنس کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
آپ کی معمولی سی احتیاط کسی بڑے حادثے سے بچا سکتی ہے۔ محفوظ ڈرائیونگ اختیار کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائ
01/06/2026
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مئی 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ماہِ مئی کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 27 ہزار 246 کالز موصول ہوئیں، جن میں 21 ہزار 433 غیر ضروری یا معلوماتی کالز تھیں، جبکہ 489 ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس فراہم کیا گیا۔
ایمرجنسیز کی تفصیل کے مطابق 379 میڈیکل ایمرجنسیز، 59 روڈ ٹریفک حادثات، 21 آگ لگنے کے واقعات، 1 گولی لگنے کا واقعہ، 1 ڈوبنے کا واقعہ جبکہ 37 متفرق اور ریکوری آپریشنز شامل تھے۔
ان تمام واقعات میں مجموعی طور پر 468 افراد متاثر ہوئے، جبکہ افسوسناک طور پر 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسی طرح ریفرل ایمرجنسی سروس میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ ریفرل ایمرجنسی کے تحت مجموعی طور پر 194 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 177 افراد کو ضلع کے اندر بہتر علاج کی سہولت کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ 17 افراد کو بیرونِ اضلاع ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
🚑 ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
📊 ماہانہ کارکردگی رپورٹ
📞 موصولہ کالز: 27,246
🚨 ایمرجنسیز: 489
🏥 ریفرل ایمرجنسی: 194
👥 متاثرہ افراد: 468
ریسکیو 1122 — ہر لمحہ، ہر جگہ، آپ کی خدمت میں
🚨 ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی بروقت کارروائی 🚨
الحمدللہ، ایک بڑے سانحے سے معجزانہ طور پر بچاؤ ہوگیا۔
نتھیاگلی پسالہ کے مقام پر ایک کیری ڈبہ ہولناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے۔ حادثے کے دوران گاڑی گہری کھائی میں گرنے ہی والی تھی کہ ایک درخت کے ساتھ جا کر رک گئی، جس کے باعث ایک بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گلیات کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط کے ساتھ ریکوری آپریشن شروع کیا۔ ریکوری ٹیم نے کھائی کے کنارے درخت کے ساتھ پھنس جانے والی گاڑی کو کامیابی سے نکال کر سڑک پر منتقل کیا اور بعد ازاں گاڑی مالکان کے حوالے کر دی۔
خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام 8 افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
ریسکیو 1122 کے جوان ہر مشکل گھڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ بالخصوص پہاڑی اور بارش کے موسم میں محتاط ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
ریسکیو 1122 — زندگی بچانے کا عزم، ہر لمحہ آپ کے ساتھ۔ 🚑🚒
31/05/2026
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
ایبٹ آباد: نواں شہر گھڑی بھنہ چوک کے مقام پر موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں: ہارون عمر 40 سال، خامسہ عمر 12 سال، اور حروہ عمر 14 سال شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Deputy Commissioner Office
Abbottabad
22010
