ANP Karachi Korangi

ANP Karachi Korangi

Share

Official page of Awami National Party (ANP) Karachi District Korangi.

02/06/2026
30/05/2026

فیکٹس آر فیکٹس یعنی حقائق حقائق ہیں

انسان فطری طور پر انہی باتوں کو سچ ماننا چاہتا ہے جو اس کی اپنی سوچ کے مطابق ہوں یا جو اس کو پڑھایا یا سکھایا گیا ہو لیکن جب بالکل ٹھوس اور واضح حقائق ان کی پسند کے خلاف آتے ہیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس اس سچ کو جھٹلانے کا کوئی بہانہ نہیں بچتا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان صاحب نے جب سے فیکٹس آر فیکٹس کے نام سے نئے میڈیا پلیٹ فارم کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے حقائق دنیا کے سامنے لانے ہیں تلخ حقائق جس میں مسخ شدہ تاریخ کو حقیقی شکل میں لانا حقیقت سے دنیا کو روشناس کرانا ہے جسے سن کر کچھ لوگ ابھی سے خوف زدہ نظر آنے لگے ہیں اور کچھ بھی جانے بغیر منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

دراصل حقائق سے خوفزدہ ہونے کی وجہ بہت دلچسپ اور نفسیاتی ہوتی ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ "فیکٹس آر فیکٹس" تو ظاہر ہے حقیقت تو بدلی نہیں جا سکتی مگر کچھ لوگوں کے لیے اسے تسلیم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ جھوٹ کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔

اس خوف کے پیچھے ذہنی کشمکش ہوتا ہے جب کوئی نیا فیکٹ کسی شخص کے برسوں پرانے عقیدے، سوچ یا نظریے کے خلاف جاتا ہے تو ان کے ذہن میں ایک شدید کشمکش شروع ہو جاتی ہے۔ اپنی پرانی سوچ کو بدلنا تکلیف دہ ہوتا ہے اس لیے لوگ حقائق کو دیکھ کر بھی ان سے ڈرتے یا انکار کرتے ہیں تاکہ ان کا اپنا ذہنی سکون خراب نہ ہو۔

وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی پہچان کو خطرہ ہے کیوں کہ اکثر لوگوں کی پہچان ان کے مخصوص نظریات سے جڑی ہوتی ہے چاہے وہ سیاست ہو، سماج ہو یا کوئی اور طرزِ فکر۔ جب کوئی ایسا فیکٹ سامنے آتا ہے جو ان کے اس نظریے کو غلط ثابت کرے تو انہیں لگتا ہے کہ ان کی اپنی پہچان خطرے میں ہے۔ حقیقت کو ماننا انہیں اپنی شکست لگتا ہے۔

انسان فطری طور پر انہی باتوں کو سچ ماننا چاہتا ہے جو اس کی اپنی سوچ کے مطابق ہوں۔ اپنی پسند کی بات سننا اور اسی کویقین کے طور پر پیش کرنا۔ جب بالکل ٹھوس اور واضح حقائق ان کی پسند کے خلاف آتے ہیں، تو وہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس اس سچ کو جھٹلانے کا کوئی بہانہ نہیں بچتا۔ اور یہ ایمل ولی خان کا ایک زبردست اقدام ہے جس کے ذریعے دنیا کے سامنے بہت سارے حقائق لائے جائیں گے اور بہت سارے راز کھلیں گے وہ حقائق جن کو دبایا گیا ہو۔

کچھ لوگوں کو تبدیلی کا خوف مارے جا رہی ہے کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ حقائق اکثر ہلا دینے والے ہوتے ہیں اور وہ آپ سے تبدیلی کا تقاضا کرتے ہیں اگر کوئی فیکٹ یہ ثابت کر دے کہ جو طریقہ یا سوچ اب تک چل رہی تھی وہ غلط تھی تو پورا نظام یا سوچنے کا ڈھنگ بدلنا پڑتا ہے۔ لوگ اس تبدیلی اور اس محنت سے ڈرتے ہیں کہ ضایع ہو جائے گا جو برسوں سے حقائق کو چھپا کر کیا گیا۔

ان کو کنٹرول کھونے کا ڈر بھی ہے حقائق بے رحم ہوتے ہیں وہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بدلتے۔ جو لوگ ہر چیز کو اپنے مطابق کنٹرول کرنا چاہتے ہیں وہ جب حقائق کا سامنا کرتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ حقیقت پر ان کا کوئی زور نہیں یہ احساسِ بے بسی ان میں خوف پیدا کرتا ہے۔

سچ ہمیشہ تلخ ہوتا ہے کیونکہ وہ آئینے کی طرح ہوتا ہے وہ ویسا ہی دکھاتا ہے جو موجود ہے، وہ نہیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم ایمل ولی خان صاحب کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو سیاسی اور سماجی طور پر ایک مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور کسی کی پرواہ نہیں کر رہے نتائج جو بھی ہوں عوام کے سامنے حقیقت رکھیں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں حقائق اور دلیل کا سامنا کرنا ہوگا

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی

29/05/2026

صدر ضلع کورنگی جاوید زمان خٹک کی سربراہی میں کورنگی کے وفد کی مردان ہاؤس آمد 🚩

Photos from ANP Karachi Korangi's post 29/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جناب جاوید زمان خٹک کی قیادت میں ایک وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر جناب مشر شاہی سید صاحب سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔

وفد میں نائب صدر رشید زمان بنگش سیکریٹری الیکخن سیل میاں ارشاد ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بونیری صدر شہید صادق خٹک وارڈ ناصر خان صدر شہید ایمل خٹک وارڈ نواز رند سینیئر نائب صدر سلیمان خان بٹنی صدر جاوید خٹک کے بھائی ناظم سید زمان خٹک صاحب جنرل سیکریٹری شہید صادق خٹک وارڈ امین بونیری سبزاللہ خان دلدار خان اور نعیم صاحب شامل تھے۔

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی

Photos from ANP Karachi Korangi's post 29/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جناب جاوید زمان خٹک کی قیادت میں ایک وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری جناب مشر یونس خان بونیری سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔

وفد میں نائب صدر رشید زمان بنگش سیکریٹری الیکخن سیل میاں ارشاد ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بونیری صدر شہید صادق خٹک وارڈ ناصر خان صدر شہید ایمل خٹک وارڈ نواز رند سینیئر نائب صدر سلیمان خان بٹنی صدر جاوید خٹک کے بھائی ناظم سید زمان خٹک صاحب جنرل سیکریٹری شہید صادق خٹک وارڈ امین بونیری سبزاللہ خان دلدار خان اور نعیم صاحب شامل تھے۔

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی

28/05/2026

سانحہ ٹکر برصغیر کی آزادی اور پختونوں کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ کا ایک دردناک مگر روشن باب ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی سانحہ ٹکر کے شہداء کی 96 ویں برسی کے موقع پر ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ظلم، جبر اور سامراجی طاقتوں کے سامنے حق و سچ کا علم بلند رکھا۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید زمان خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ 28 مئی 1930 کو برطانوی سامراج نے عدم تشدد کی تحریک کو دبانے کے لیے نہتے خدائی خدمت گاروں پر گولیاں برسائیں۔ اس ظلم کا مقصد پختونوں کی آزادی کی آواز کو خاموش کرنا تھا، مگر فخر افغان باچا خان بابا کے جانثار ساتھیوں نے بے مثال جرات، استقلال اور قربانی کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ خدائی خدمت گار تحریک صرف ایک سیاسی تحریک نہیں تھی بلکہ انسانیت، امن، بھائی چارے اور قومی وقار کی جدوجہد تھی۔ برطانوی استعمار نے طاقت اور تشدد کے ذریعے اس تحریک کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن پشتون عوام کے حوصلے اور قربانیوں نے سامراجی قوتوں کو شکست سے دوچار کیا۔

جاوید زمان خٹک نے مزید کہا کہ آج عوامی نیشنل پارٹی انہی اکابرین کے نظریات اور جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ باچا خان بابا کا فلسفہ عدم تشدد آج بھی ہمارے لیے اتحاد، برداشت اور عوامی خدمت کا راستہ متعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹکر کے شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور اے این پی کے کارکن اپنے قائدین کے افکار پر عمل کرتے ہوئے امن، مساوات اور قومی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی






28/05/2026

پشاور: ایمل ولی خان نے “فیکٹس آر فیکٹس” کے نام سے ایک نئے میڈیا پلیٹ فارم کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کا عرصہ دراز سے یہ خواب تھا کہ پختونوں کا اپنا ایک ایسا میڈیا پلیٹ فارم ہو جہاں ان کی اصل تاریخ، سیاسی حقائق اور عوامی مسائل کو بے لاگ انداز میں پیش کیا جاسکے۔

ایمل ولی خان کے مطابق “فیکٹس آر فیکٹس” کے پلیٹ فارم سے پختونوں کی حقیقی تاریخ، سیاسی حقائق، غیرجانبدار تجزیے اور روزمرہ کے حالات پر مبنی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد ماہرین کی آراء اور تحقیق کی بنیاد پر حقائق عوام تک پہنچانا ہے تاکہ تاریخ اور موجودہ صورتحال کو درست تناظر میں پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے تحقیقاتی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور صرف دعوؤں یا زبانی بیانات پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

“فیکٹس آر فیکٹس” کی ٹیم میں معروف صحافی و ادیب زلان مومند بطور پروڈیوسر جبکہ ساجد ٹکر بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ دیگر ٹیم ممبران میں محمد سرمد، حسیب عالم، عبدالمالک اور جنید خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے اس پلیٹ فارم کو پختونوں کی آواز اور حقائق پر مبنی صحافت کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

26/05/2026

عید قرباں کے پُرمسرت موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ مبارک دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے، محبت بانٹنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا سبق دیتا ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے پیارے وطن میں امن، اتحاد، ترقی اور خوشحالی نصیب کرے، بالخصوص پختونخوا کو ہر آفت اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔

جاوید زمان خٹک
صدر اے این پی ضلع کورنگی

24/05/2026

منگھو پیر اور گلستان جوہر میں انکروچمنٹ کی آڑ میں قبضہ مافیا سرگرم غریب آبادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گلستان جوہر کے رستم ذکری گوٹھ سیکٹر 11 میں قبضہ مافیا سرگرم عمل ہے، جبکہ منگھو پیر کی کچی آبادیوں میں بھی قبضہ مافیا انکروچمنٹ کی آڑ میں غریب عوام کی زمینوں اور رہائشی علاقوں پر قبضے کی کوششوں میں مصروف ہے، جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ برسوں سے آباد غریب خاندانوں کی زمینوں اور رہائشی بستیوں کو قبضہ مافیا اور بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ایما پر مسمار کرنا انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان آبادیوں اور گوٹھوں کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں سرکاری طور پر قانونی حیثیت دے اور وہاں کے مکینوں کو بنیادی انسانی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر منصوبہ بندی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کو اس کے گھر اور زمین سے زبردستی محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
عوامی نیشنل پارٹی متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Bacha Khan Markaz Banaras
Karachi