Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone

Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone

Share

A platform for Muhajir Community residing in Gulshan-e-Iqbal for mobilization & Empowerment

06/06/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)135/2026
06/06/2026

*وفاق اور سندھ مہاجر قوم کے زخموں پر مزید نمک نہ چھڑکے،شوکت اللّٰہ فاروقی*

*آئینی ترمیم یا بجٹ کے موقع پر وفاق کراچی صوبے کارڈ کھیل شروع کردیتا ہے،*

*شہری سندھ،متروکہ املاک کے قا نون کے تحت مہاجر قوم کی کلیم پراپرٹی ہے،*

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آئے مہاجر اکابرین کے ایک سے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی کی ملاقات جس میں شہری سندھ کے حقوق اور سیاسی مفاہمت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،جس میں وائس چیئرمین نے کہا کہ شہری سندھ میں مہاجر قوم نے قیامِ پاکستان کے بعد اپنی محنت، سرمایہ، تعلیم اور صلاحیتوں سے کراچی کو ملک کا ناصرف معاشی حب بنایا بلکہ دیگرشہروں اور صوبے سے کمانے کیلئے آنے والے عوام کو گلے سے لگایا اور روزگار کے مواقع فراہم کئے۔
انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ جب بھی وفاقی بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، آئینی ترمیم یا وسائل کی تقسیم کا مرحلہ آتا ہے تووفاق اور سندھ حکومت اپنے اپنے سیاسی مفادات کے لیے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کی سیاست میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ اس تمام عمل کا نقصان کراچی اور شہری سندھ کے عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔ شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ شہری سندھ پاکستان کی معاشی شہ رگ، پھر بھی سب سے زیادہ محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ و فاق اور سندھ کی سیاسی شطرنج میں شہری سندھ کے مینڈیٹ اور وسائل کو سیاسی سودے بازی سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سندھ متروکہ املاک کے قا نون کے تحت مہاجر قوم کی کلیم پراپرٹی ہے،کراچی اور حیدرآباداور شہری سندھ پر مبنی صوبہ مہاجروں کا بنیادی حق ہے۔شوکت فاوقی نے کہا کہ شہری سندھ کو اس کا آئینی، مالی اور سیاسی حق دیا جائے،مہا جر قوم کے مینڈیٹ، وسائل اور شناخت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جاری کردہ: شعبہ نشر واشاعت

Photos from Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone's post 05/06/2026
05/06/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) 135/2026
05/06/2026
*مہاجروں کی نمائندہ جماعت صرف مہاجر قومی موومنٹ ہے،شوکت فاروقی*

*بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کی حکومتی ذمہ داری مہاجر کارکنان نے ادا کی،*

*طالبہ وطالبات سمیت والدین نے ٹھنڈے پانی کی تقسیم کے عمل کو احسن اقدام قرار دیا،*

کراچی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے دوران مہا جر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے طلبہ وطالبات اور انکے والدین کیلئے ٹھنڈے پانی،جوسز اورسائے میں بیٹھنے کیلئے ٹینٹ لگائے گئے تھے آج امتحانات کے اختتام کے موقع پر امتحانی مراکز کے باہر جشن کا اہتما م کیا گیا جس میں بچوں میں تحائف، جوسز اور آفاق احمد کی جانب سے بچوں میں نیک تمناؤں کا کارڈ ز تقسیم کئے گئے جس بچوں سمیت انکے والدین نے سرہاتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے اس عمل کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے ہر مو قع پر مظلوم عوام کے دکھ میں شامل ہوکر ثابت کردیا کہ مہاجروں کی نمائندہ جماعت صرف مہاجر قومی موومنٹ ہے،اس موقع پر ہر طرف جشن کا سماء نظرآیا،فضاء جیے مہا جر اور آفاق بھائی رہبرکے نعرو ں سے گونج اوٹھی۔ اس مو قع پر شوکت اللہ فاروقی نے مہاجر کارکنان کی کاوشوں اور محنت کو سرہاتے ہوئے انہیں شاباش دی اور، چیئرمین آفاق احمد کا پیغام پڑ ھ کر سنایا گیا جو طلبہ کے لیے مستقبل میں کارگر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں عظیم کا میابیاں عطاا فرمائے،آپ اپنے خاندان اور اپنی مہا جر قوم کا مستقبل ہیں، ہمیں تعلیم،معیشت اور انقلاب کے ذریعے ابھرنا ہے،تعلیم یافتہ،خود مختار اور بیداربننا ہی ہماری بقااور کامیابی کا واحد راستہ ہے جبکہ مہا جر قوم ہماری شناخت ہماری سانس ہے بقا ہمارا حق ہے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

04/06/2026
Photos from Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone's post 04/06/2026

بتاریخ 04 جون 2026 انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے آخری پیپر کی تکمیل پر مہاجر قومی موومنٹ گلشنِ اقبال زون، ڈسٹرکٹ ایسٹ نے قیادت کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آفاق بھائی کی خصوصی ہدایت پر گلشن کالج میں بعد از امتحان فئیرول کا اہتمام کیا گیا جس میں جوس کے ٹھنڈے پیکٹ اور پانی کی ٹھنڈی بوتل مہاجر بچوں اور ان کے ساتھ آنے والے والدین میں تقسیم کی ۔ بچوں اور والدین نے مہاجر پرچم دیکھ فوراً اپنے دل کی باتیں اور مسائل پرگفتگو کی۔
الحمدللہ اس پروگرام میں تمام ساتھیوں نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا نظم و ضبط کا بہت خاص خیال رکھا اور ہر آنے والے طالب علم کو اٹینڈ کیا جس میں مرکزی رہنما کاشف مغل بھائی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رکن احمد عثمانی بھائی، گلشنِ اِقبال زون کے زونل انچارج شیراز خان بھائی ، جوائنٹ زونل انچارج طہ خالد بھائی، زونل کمیٹی میمبر ، ناصر بھائی، نثار بھائی ، ابراہیم بھائی، عمران بھائی ، طارق بھائی نے اپنا حصہ پرخلوص انداز میں پیش کیا-
آپ تمام ساتھیوں سے دعا کی درخواست ہے کے اللّٰہ مہاجر قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد اور منظم کرے- آمین

گلشنِ اِقبال زون
ڈسٹرکٹ ایسٹ
کراچی

Photos from Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone's post 04/06/2026

بتاریخ 04 جون 2026 انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے آخری پیپر کی تکمیل پر مہاجر قومی موومنٹ گلشنِ اقبال زون، ڈسٹرکٹ ایسٹ نے قیادت کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آفاق بھائی کی خصوصی ہدایت پر خاتونِ پاکستان کالج میں بعد از امتحان فئیرول کا اہتمام کیا گیا جس میں جوس کے ٹھنڈے پیکٹ اور پانی کی ٹھنڈی بوتل مہاجر بچیوں اور ان کے ساتھ آنے والے والدین میں تقسیم کیا۔ بچیوں اور والدین نے مہاجر پرچم دیکھ فوراً لپکا اور اپنے دل کی باتیں اور مسائل پر گفت و شنید کی۔ ہر طرف سے خوشیاں دیکھی گئی اور کچھ بچیوں نے تو سیلفی بھی پرچم اور جوس کے ساتھ لی۔
الحمدللہ اس پروگرام میں تمام ساتھیوں نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ انچارج عدنان بھائی، ڈسٹرکٹ ایسٹ ممبر انجنیئر منیب بھائی، گلستان جوہر زونل انچارج تسلیم بھائی نے کی۔ خصوصی شرکت ہماری ڈسٹرکٹ ایسٹ کی خواتین نے کی اور ان تمام خواتین کا تہہ دل سے شکریہ جو اپنی گھریلو مصروفیات سے وقت نکال کر تحریکی کاموں میں صرف کیا۔

طالب دعا،
گلشن اقبال زون،
ڈسٹرکٹ ایسٹ،
کراچی ڈویژن۔

26/05/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) 126/2026
26/05/2026
*سنت ابراہمی کی پیروی دراصل رضائے الٰہی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا نام ہے۔آفاق احمد*

*زمانے کے شیطانوں اور کفر کے ہرکاروں کو شکست دینے کیلئے فلسفہ قربانی کوسمجھنا اور عمل کرنا ہوگا*

*کارکنان مہاجر شہداء کے اہل خانہ تک قربانی کا گوشت پہنچاکر انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں*

سنت ابراہمی کی پیروی دراصل ایثار و قربانی اور رضائے الٰہی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا نام ہے جس کا مظاہرہ موجودہ دور میں کم کم دیکھنے کو مل رہا ہے اسی لئے آج باہمی محبت و یگانگت تو دور کی بات ہم اپنے خون کے رشتوں تک کو فراموش کرتے جارہے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت ابراہیم کا جزبہ قربانی ناصرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ایک ایسی منفرد مثال ثابت ہوئی کہ جس کا اعادہ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں کیا اور اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ جب دین اسلام کی سربلندی اور آنے والی نسلوں کے ایمان کو محفوظ بنانے مرحلہ سامنے ہوتو جان،جان آفرین کے سپرد کرنا کبھی گھاٹے کا سودا نہیں ہوتا۔آفاق احمد نے کہا کہ آج جن حالات سے پاکستانی عوام بالخصوص کراچی کے باشندے گذر رہے ہیں ان سے نکلنے کیلئے ہمیں جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ فلسفہ قربانی کو بھی اپنی زندگیوں پر لاگو کرنا ہوگا تب جاکر زمانے کے شیطانوں اور کفر کے ہرکاروں کو شکست فاش دی جاسکے گی۔آفاق احمد نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ میں جانور کا خون پہنچتا ہے نہ گوشت البتہ نادار و مساکین پر اسکا حق ضرور ہے،عوام قربانی کے گوشت کو ناداروں اور مساکین میں تقسیم کرکے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔مہاجر کارکنان کے نام اپنے پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ سنت ابراہمی ادا کرنے والے کارکنان مہاجر شہداء کو ہرگز فراموش نہ کریں،شہداء کے اہل خانہ تک قربانی کا گوشت ترجیحی بنیادوں پر پہنچا کر انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔
جاری کردہ؛۔ شعبہ نشرواشاعت

25/05/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) 128/2026
25/05/2026
*حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کے بجائے وسائل بڑھانے پر توجہ دے، ڈاکٹرنگہت*

*ریاستیں آبادی کنڑول کرنے سے ترقی یافتہ نہیں بنتی، بلکہ بلاامتیازانصاف کی فراہمی سے بنتی ہیں،*

َ *اسلامی معاشرے میں بیٹیو ں کی تربیت مائیں کرتی ہیں باپ بھی احتیاط سے کام لیتے ہیں،*

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر خواتین ونگ کی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوزکے گریٹ ڈیبیٹ کے پلیٹ فارم سے آبادی کنٹرول کرنے کے متعلق آگاہی پروگرام میں جس قسم کی بحث اور تجاویز دی گئی وہ انتہائی غیر مناسب اوراخلاقیات کے منافی تھیں،جس کی مہاجر قومی موومنٹ پرزور مذمت کرتی ہے ملکی تعمیر اور ترقی کیلئے آبادی کو کنٹرول کرنے ترغیب اور ان کے استعمال کی ادویات میں ٹیکسز ختم کرنے یا فری کرنے کی گفتگو اسلامی معاشرے کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں بیٹیوں کی تربیت مائیں کر تی ہیں باپ بھی بہن، بیٹیوں کے مسائل میں احتیاط سے کام لیتے ہیں لیکن ہمارے حکمران کس دیدہ دلیری کے ساتھ خواتین کے مسائل پر میڈیا کی موجودگی میں گفتگوکی وہ انتہائی شرمناک ہیں جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹرنگہت فاطمہ نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، حکومت اور انکے وزرا ء آبادی کوکنٹرول کرنے کے بجائے وسائل میں اضافے پر توجہ دیں ملک اور ریاستیں آبادی کنڑول کرنے سے ترقی یافتہ نہیں بنتی بلکہ عوام میں بلاامتیاز وسائل کی تقسیم،انصاف کی فراہمی اور گوڈگورنینس کے سبب بنتی ہیں، نااہل حکمران اپنی خامیوں اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے احمقانہ پالیسز اور بیانیہ بدلیں۔ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ میں اپنی ماؤں، بہنوں اور خواتین علماء سے اپیل کرونگی کہ اس حساس اور اہم مسئلہ میں اپنی خدمات اور خواتین کی تربیت کیلئے آگے آئیں تاکہ معاشرے کو بے حیائی سے بچاسکیں اور خواتین کے مسائل سے مردوں کو دور رکھنے کے لئے عملی اقدمات کو یقینی بنایا جائیں۔
جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Jinnah Town Office
Karachi
75300