27/05/2026
🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی KUST کی جانب سے تمام طلباء، اساتذہ، اہلِ مروت اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دلی عید الاضحیٰ مبارک۔
اللہ تعالیٰ اس مقدس عید کے صدقے ہم سب کی قربانیاں، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں کو خوشیوں، امن اور کامیابیوں سے بھر دے۔
اپنی خوشیوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو ضرور یاد رکھیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتحاد، بھائی چارے اور محبت کے ساتھ ہمیشہ قائم رکھے۔
🕊️ دعا ہے کہ ہمارا وطن ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے۔
💐 عید کی یہ خوشیاں آپ سب کے لیے باعثِ رحمت ہوں۔
— مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی KUST ❤️
21/05/2026
📢 پریس ریلیز
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی کابینہ کی باہمی مشاورت سے سوسائٹی کے اہم عہدے “Pattern in Chief” کے لیے شعیب خان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
نومنتخب Pattern in Chief شعیب خان اپنی تخلیقی صلاحیتوں، منفرد انداز اور سوسائٹی کے لیے مسلسل خدمات کے باعث طلبہ میں ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے وژن اور مہارت کے ذریعے سوسائٹی کے پیٹرن، ڈیزائن اور تخلیقی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور منفرد بنائیں گے۔
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی شوائب خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سوسائٹی کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کریں گے۔
20/05/2026
آج متحدہ طلبہ محاذ کے نمائندگان نے پرووسٹ کوہاٹ یونیورسٹی سے ایک نہایت اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد B1 ہاسٹل کے طلبہ کو درپیش طویل مسائل کو ان کے سامنے رکھنا تھا۔
ملاقات میں ہاسٹل کے اہم ترین مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
1. ٹھنڈے پانی کیلئے ہر پورشن کیلئے علیحدہ واٹر کولر کا مطالبہ
2.واش رومز کی خرابیاں جیسے صفائی اور مرمت کا کام
3. میس میں کھانے کا معیار اور دیگر انتظامات
پرووسٹ صاحب نے ہماری باتوں کو نہایت سنجیدگی سے سنا اور موقع پر ہی ڈائریکٹ متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کیا۔ انہوں نے MTM کے نمائندگان کو پکی یقین دہانی کروائی ہے کہ بہت جلد واش رومز کے تمام مسائل کو مکمل طور پر حل کر دیا جائے گا۔
باقی تمام مسائل پر آج سے ہی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہم پرووسٹ صاحب کے اس مثبت اور ہمدردانہ رویے پر ان کے بیحد مشکور ہیں۔
:
متحدہ طلبہ محاذ تمام طلبہ کو یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ MTM کبھی بھی اسٹوڈنٹس کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ طلبہ کے حقوق کی یہ جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی!
19/05/2026
الحمدللہ!
آج Marwat Student Society
کی جانب سے بن بشیر اسٹوڈنٹ ہاسٹل کا دورہ کیا گیا، جہاں طلبہ سے ملاقات کی گئی اور انہیں درپیش مسائل کو تفصیل سے سنا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سے متعلق مختلف سرگرمیوں اور آنے والے پروگرامز کے حوالے سے بھی طلبہ سے مشاورت اور تجاویز لی گئیں۔
Marwat Student Society طلبہ کے لیے ایک گھر کی مانند ہے۔ طلبہ کو جب بھی کسی قسم کے مسائل درپیش ہوں، چاہے وہ مالی مسائل ہوں، اکیڈمک مسائل ہوں یا کسی اور نوعیت کی مشکلات، بلا جھجک سوسائٹی کے ساتھ شیئر کریں۔ ان شاء اللہ سوسائٹی ہر ممکن طریقے سے طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ہم تمام طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز ہمارے ساتھ شیئر کیں۔
“اتحاد، شعور اور خدمت” ہمارا مشن ہے۔
15/05/2026
🎓✨
Marwat Student Society کی جانب سے
Atif Kamal (Batch 2020–2024, Department of MLT)
اور
Yasir Asad (Batch 2020–2024, Department of Zoology)
کو گریجویشن مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔ 🌸
یہ کامیابی آپ دونوں کی محنت، لگن، صبر اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ آج آپ نے اپنی زندگی کے ایک اہم مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا، جو یقیناً آپ کے روشن مستقبل کی شروعات ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی، عزت اور خوشیاں عطا فرمائے، اور آپ ہمیشہ اپنے خاندان، دوستوں اور قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔ 💐
🎉 Congratulations Graduates!
Marwat Student Society اپنے نوجوانوں کی ہر کامیابی پر فخر کرتی ہے۔
14/05/2026
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے کسٹ نرسنگ کمیونٹی اور تمام نرسنگ طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
الحمدللہ، کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے، جو مسلسل جدوجہد، اتحاد اور ثابت قدمی کا ثمر ہے۔
یہ کامیابی صرف ایک ادارے کی نہیں بلکہ ہر اُس طالبعلم کی جیت ہے جس نے مشکل حالات میں بھی اپنے حوصلے اور امید کو زندہ رکھا۔
ہم دعاگو ہیں کہ یہ کامیابی آپ سب کے روشن مستقبل اور مزید ترقی کا ذریعہ بنے۔
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی
12/05/2026
لکی مروت کے علاقے نورنگ میں ہونے والا المناک دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے میں معصوم بچے، خواتین اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے، جس نے پورے علاقے کو غم اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہم سوال کرتے ہیں کہ آخر کب تک بے گناہ عوام دہشت گردی کا شکار بنتے رہیں گے؟
کب تک ماؤں کی گودیں اجڑتی رہیں گی اور بچوں کے خواب خون میں نہاتے رہیں گے؟
نورنگ کے عوام آج غم کے ساتھ ساتھ شدید غصے میں بھی ہیں۔ عوام کا تحفظ ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات اس ذمہ داری پر بڑے سوالیہ نشان ہیں۔
ہم اس بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
شہداء کے خاندانوں کو انصاف اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔
نورنگ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔
غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ✊💔
07/05/2026
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی
گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ ضلع ہنگو میں پیش آنے والے المناک حادثے کے نتیجے میں کوہاٹ یونیورسٹی کے 8ویں سمسٹر کے طالب علم ایمل تاج شہید ہوگئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی اس دردناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ایک نوجوان طالب علم کا اس طرح اچانک ہم سے جدا ہو جانا پوری سٹوڈنٹ کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ہم مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی
7 مئی 2026