Minister Information & Culture Punjab

Call Directions Website

Minister Information & Culture Punjab Minister Information & Culture Punjab

"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبے بلاامتیاز جاری ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، الیکٹرک بسوں، صف...
02/11/2026

"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبے بلاامتیاز جاری ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، الیکٹرک بسوں، صفائی، لیپ ٹاپ، اسکالرشپس، کسانوں کی سہولیات اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ گجرات کی ترقی کے لیے 12 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں اور دیرینہ ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے گئے ہیں۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
02/11/2026

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

"وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے تحت کسان بینک، 4,500 روپے فی من گندم کی امدادی قیمت، 50 ہزار ٹریکٹرز کی ف...
29/10/2026

"وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے تحت کسان بینک، 4,500 روپے فی من گندم کی امدادی قیمت، 50 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی اور کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ کسانوں کی معاونت پنجاب میں زرعی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام
27/10/2026

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام

22/10/2026

"وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی واضح ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی سے کچلنے کے افسوسناک واقعے، کیس میں سی سی ڈی کے کردار اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس جیت لیا۔ وزیرِ ا...
20/10/2026

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس جیت لیا۔ وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

19/10/2026

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 5 کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت 10 ہزار ٹریکٹرز پر 9.5 ارب روپے کی سبسڈی حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ ڈھائی لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ رجسٹریشن کی تاخیر پر عائد لیٹ فیس بھی معاف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال میں 44 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کے اقدامات پنجاب میں جدید زراعت، کسانوں کی معاونت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری

19/10/2026

"چیف منسٹر پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام "پرواز کارڈ" کے تحت نوجوانوں کو شفاف میرٹ پر بیرونِ ملک باوقار ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ جہاں وہ کامیابی سے روزگار کما رہے ہیں۔ نوجوانوں کے روشن مستقبل پر مبنی فلاحی منصوبوں کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کو قانون کے تحت بے نقاب کیا جائے گا۔ مائیک سامنے رکھ کر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پرواز کارڈ پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھیج کر ثبوت طلب کیے جائیں گے۔" وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

19/10/2026

’’وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیالکوٹ کے اسپورٹس سامان سے لے کر پنک سالٹ، کٹلری، بلیو پاٹری اور فین انڈسٹری تک تمام مقامی مصنوعات کی عالمی برانڈنگ، بین الاقوامی ٹیسٹنگ لیبز کے قیام اور 'میڈ ان پاکستان' کی شناخت بحال کرنے کے لیے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ جو مصنوعات پنجاب اور پاکستان میں بن رہی ہیں، اب وہ دنیا بھر میں صرف اور صرف 'میڈ اِن پاکستان' کے فخریہ ٹیگ کے ساتھ ہی جائیں گی۔‘‘ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری

پرواز کارڈ کے حوالے سے کیے جانے والے پراپیگنڈے پر وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا جواب ۔
18/10/2026

پرواز کارڈ کے حوالے سے کیے جانے والے پراپیگنڈے پر وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا جواب ۔

Address

Alhamra Art Council Mall Road Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minister Information & Culture Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services