Punjab Safe Cities Authority

Punjab Safe Cities Authority

Share

We are Punjab Safe Cities Authority, Govt of Punjab. We deploy & operate Safe City Projects across Punjab. Open 24/7.

We are protecting women, children, minorities & vulnerables through special initiatives and also serving citizens by blood donations. Punjab Safe Cities Authority (PSCA) | Transforming Urban Safety Through Technology

As Pakistan's pioneering smart city initiative, the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) leads the digital transformation of public safety and urban security across Punjab. Establishe

02/06/2026

سیف سٹی گجرانوالہ کی بروقت کارروائی اور جدید سرویلنس سسٹم کی مدد سے گمشدہ بچی کو صرف ایک گھنٹے کے اندر تلاش کر کے بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر مانیٹرنگ اور فوری رسپانس کے ذریعے سیف سٹی شہریوں کے تحفظ اور گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

02/06/2026

خوشاب میں پرس چھیننے کے واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیف سٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید کیمروں کے ذریعے ملزم کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔ حاصل کردہ شواہد مقامی پولیس کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

02/06/2026

Punjab Safe Cities Authority's "MERA PYARA - VCCS" ranks among the Top 5 Global Champion Projects in WSIS Prizes 2026.

02/06/2026
02/06/2026

مری میں گاڑی چوری ہونے کے واقعے کے بعد سیف سٹی کے جدید سرویلنس کیمروں نے فوری طور پر مشتبہ گاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔ رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ جدید ٹیکنالوجی جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Photos from Punjab Safe Cities Authority's post 02/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام کے تحت پنجاب میں ایمرجنسی 15 کے لیے UAN متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اب پاکستان کے کسی بھی شہر اور دنیا کے کسی بھی ملک سے ایمرجنسی 15 تک رسائی ممکن ہے۔ پولیس، ریسکیو 1122، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سروسز، ٹریفک سروسز، نفسیاتی معاونت اور مفت قانونی رہنمائی سمیت متعدد خدمات 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن شہریوں کے لیے دستیاب ہیں۔

02/06/2026

"بے شک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔"

01/06/2026

Women can now check and download their e-Challans from the comfort of their homes.

With the Women Safety App, you can easily access your vehicle’s e-Challan details, view your record, and download challans in just a few simple steps.

Install the Women Safety App today to benefit from its smart features and get help with just one click.

01/06/2026

خواتین کے تحفظ اور فوری مدد کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن مؤثر انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اب تک 10 لاکھ سے زائد خواتین کی آواز سنی گئی، ہزاروں کیسز پر کارروائی کی گئی اور لاکھوں شکایات کو کامیابی سے حل کیا گیا۔ گھریلو تشدد، ہراسگی، اغوا، بلیک میلنگ اور دیگر مسائل کے شکار خواتین 15 پر کال کرکے یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

01/06/2026

گجرات میں ٹریفک حادثے کا شکار ایک نوجوان کو شدید خون بہنے کے باعث فوری طور پر خون کی ضرورت پیش آئی۔ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوتے ہی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے فوری طور پر بی پازیٹو ڈونر کا انتظام کیا، جس کے نتیجے میں بروقت خون کی فراہمی ممکن ہوئی اور شہری کی قیمتی جان بچا لی گئی۔ یہ اقدام محفوظ اور ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کے تحت انسانی خدمت اور بروقت امداد کی ایک اور روشن مثال ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Qurban Lines
Lahore