02/11/2026
🌹 انتقالِ اقتدار کی ایک بہترین، مثالی اور خوشگوار روایت! 🌹
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں پرنسپل کے عہدے کی ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی اور باوقار انداز میں منتقلی ایک قابلِ تحسین مثال ہے۔
محترم پروفیسر سعید احمد صاحب نے پرنسپل GCT پشاور کا منصب سنبھال کر ادارے کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس موقع پر ہم محترم پروفیسر انجینئر سید قاسم شاہ صاحب کو ان کی نئی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، عزت اور مزید ترقی عطا فرمائے اور وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے نئے ادارے میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
روایات کا احترام، ذمہ داریوں کی خوشگوار منتقلی اور ادارے کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھنا ہی ایک مہذب اور مثالی ادارے کی پہچان ہے۔
نیک تمنائیں دونوں محترم شخصیات کے لیے! 🌸