Village Council Saikot LG&RDD Karak

Village Council Saikot LG&RDD Karak

Share

Clean VC Saikot

26/05/2026
25/05/2026

اہم اعلان برائے صفائی مساجد و عیدگاہ

ویلج کونسل سائیکوٹ کے وہ تمام مساجد اور عیدگاہ جہاں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی، انشاء اللہ ویلج کونسل سائیکوٹ کی "پاک صاف و شفاف خیبرپختونخواہ صفائی مہم کے اہلکار" زیرِ نگرانی سیکرٹری ویلج کونسل صفائی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول میسر آسکے۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 25/05/2026 کو:• جامع مسجد سائکوٹ• جامع مسجد مستن خیل سائیکوٹ میں صفائی کا عمل مکمل کیا گیا۔

انشاء اللہ کل بھی ویلج کونسل کے باقی تمام مساجد ، جہاں نمازِ عید ادا کی جائے گی، صفائی مہم جاری رہے گی۔

اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

منجانب:عمر ریاض سیکرٹری ویلج کونسل سائیکوٹ محکمہ بلدیات ودیہی ترقی ضلع کرک

15/05/2026

For Eid Ul Adha 2026 "Cleanliness Compgain "

09/04/2026

بر وقت اندراج ہی تمام مسائل کا حل ہے!
اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی یہ ذمہ داری پوری کریں:
👆 پیدائش (Birth)
👆 وفات (Death)
👆 شادی (Marriage)
👆 طلاق (Divorce)
ان تمام اہم واقعات کا بر وقت اندراج(یعنی تین ماہ کے اندر) اپنے متعلقہ ویلج کونسل میں یقینی بنائیں۔
یاد رکھیں!
تاخیر کی صورت میں قانونی اور انتظامی مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جبکہ بروقت اندراج آپ کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
آئیں! ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور آج ہی اپنے متعلقہ ویلج کونسل دفتر سے رجوع کریں۔
آپ کا تعاون، آپ کی سہولت — ایک مضبوط نظام کی بنیاد!

17/03/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر 19، 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید برآں، اتوار (ویسے بھی عام تعطیل) اور 23 مارچ کی سرکاری چھٹی بھی شامل ہونے کے باعث دفاتر اب 24 مارچ کو کھلیں گے۔ انشا اللہ ۔۔
سیکرٹری ویلج کونسل سائیکوٹ

18/02/2026

🌙 اہلِ علاقہ کے نام اطلاع

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار
🗓 5 دن کام کرنے والے دفاتر
⏰ پیر تا جمعرات: صبح 9:00 بجے تا سہ پہر 3:00 بجے
⏰ جمعہ: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:30

تمام معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے سرکاری امور ان اوقات کے مطابق انجام دیں۔
🌙 رمضان المبارک ہم سب کے لیے باعثِ رحمت و برکت ہو۔
سیکرٹری ویلیج کونسل سائی کوٹ

Photos from Village Council Saikot LG&RDD Karak's post 14/02/2026

🌹 جاری صفائی مہم اور ساتھ ساتھ شجرکاری 🌹
حکومتِ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق ویلج کونسل سائیکوٹ میں جاری پاک صاف وشفاف صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
✅ گلی محلوں کی صفائی
✅ کچرے کی بروقت تلفی
✅ نئے پودوں کی شجرکاری
✅ عوامی آگاہی مہم
ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے گاؤں کو صاف اور سرسبز بنائیں۔
صاف گاؤں 🧹— سرسبز گاؤں🌿 — صحت مند معاشرہ ⛹️🚴

آپ کا خادم
سیکرٹری ویلج کونسل
سائیکوٹ

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Peshawar

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 13:00