Mohajir Qaumi Movement News

Call Directions Website Contact the organization

Mohajir Qaumi Movement News Muhajir Qaumi Movement political organization of pakistan ...

بتاریخ : 29-10-2026جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)  نگر پارکر سے پہلے کراچی میں حادثات کے لواحقین کو ...
29/10/2026

بتاریخ : 29-10-2026

جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

نگر پارکر سے پہلے کراچی میں حادثات کے لواحقین کو معاوضہ اداکیا جائے،شاہد فراز

وزیراعلی سندھ کراچی کے ٹیکس کے متعصبانہ استعمال سے گریز کریں،

کراچی SBR کو 97 فیصد ٹیکس اداکرتا ہے،مگر روزانہ حادثات،کو ئی معاوضہ نہیں۔

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں روزانہ پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ فراہم نہیں کیا جاتاجبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ نگر پارکے حادثے کا شکارافراد کے لواحقین کووزیراعلی کی جانب سے 20 لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کراچی دشمن اور
متعصبانہ اقدام ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اپنے ایک بیان میں شاہد فرازنے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ اس معاوضہ کی ادایگی سے پہلے کراچی میں حادثات کے متاثرین کی مالی معاونت یقینی بنائے۔کراچی کی آمدنی پر حق جتانے والے غیر مقامی حکمران کراچی کے شہریوں کی قیمتی جانوں کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔شاہد فراز نے وزیراعلی سندھ سے کہا ہے کہ وہ کراچی کے ٹیکس کا متعصبانہ، ووٹ بینک کی سیاست سے گریز کریں۔شاہد فراز نے کہا ہے کہ کراچی سندھ بورڈ آف ریونیو (SBR) کو سالانہ ٹیکس کا 97 فیصد ادا کرتا ہے، لیکن افسوس کہ اسی شہر کے شہری ٹریفک حادثات سمیت دیگر سانحات میں اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں اور متاثرہ خاندان قانون کے مطابق حکومتی معاوضے کے منتظر رہتے ہیں۔انہوں نے کہا آخر کراچی کے ٹیکس ادا کرنے والے عوام کب تک اپنے پیاروں کی جانوں کا نقصان خود برداشت کرتے رہیں گے۔شاہد فراز نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو محض ٹیکس دینے والے نہیں، برابر کے حق دار شہری سمجھا جائے۔

جاری کردہ:شعبہ نشرواشاعت

بتاریخ : 28/10/2026وائس چیئرمین شوکت فاروقی مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)    نئے صوبے پر پیپلز پارٹی غیر جمہوری طرزِ عمل س...
28/10/2026

بتاریخ : 28/10/2026

وائس چیئرمین شوکت فاروقی مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

نئے صوبے پر پیپلز پارٹی غیر جمہوری طرزِ عمل سے باز رہے: شوکت فاروقی

شہری سندھ کے مسائل کا واحد حل نئے صوبے کا قیام ہے،

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگانے کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے غیر جمہوری طرزِ عمل قرار دیا ہے۔شوکت فاروقی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے کسی آئینی و جمہوری مطالبے کو محض اسمبلی کی عددی اکثریت کی بنیاد پر ہمیشہ کے لیے مسترد کرنے کا اعلان کرے۔ جمہوریت کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ عوامی مسائل اور مطالبات کو دلیل، مکالمے اور آئینی اصولوں کی روشنی میں زیرِ بحث لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناانصافیوں اور متعصبانہ پالیسیوں نے شہری سندھ کے عوام میں محرومیوں اور احساسِ عدم مساوات کو بڑھایا ہے۔ روزگار، تعلیم، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بنیادی شہری سہولتوں سے متعلق مسائل کا حل محض سیاسی بیانات سے ممکن نہیں۔شوکت فاروقی نے کہا کہ 1970ء کی دہائی سے سندھ کی تقسیم کے معاملے پر لکیر کھینچنے کے باوجود شہری سندھ کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آفاق احمد کا مؤقف ہے کہ شہری سندھ کے عوام کو بااختیار بنانے اور ان کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے نئے صوبے کے قیام پر سنجیدہ آئینی و جمہوری مکالمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر زور دیا کہ وہ عوامی مطالبات کو مسترد کرنے کے بجائے شہری سندھ کے حقوق، مساوی مواقع اور انتظامی اختیارات کی منصفانہ تقسیم کے لیے جنوبی سندھ صوبے کا اعلان کرے۔

جاری کردہ: شعبہ نشرواشاعت

بتاریخ : 27/10/2026جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                              *پیپلزپارٹی نے کراچی ...
27/10/2026

بتاریخ : 27/10/2026

جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

*پیپلزپارٹی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،شاہد فراز*

*پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی شہریوں کے لیے عذاب بن گئی،*

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں سے ملاقات کے دوران شہر کی ابتر صورتحال اور حکمرانوں کی متعصبانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کوبنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جسکی کی تمام تر ذمہ داری پیپلزپارٹی پر عائد ہوتی ہے جوتقریباً 2دہائیوں سے سندھ پر مسلسل حکمرانی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور انتظامی غفلت کے باعث کراچی کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، کراچی کے عوام سوال کرتے ہیں کہ ملک کو سب سے زیادہ ٹیکسز ادا کرنے اور معاشی وسائل فراہم کرنے والے شہر کو آخر بنیادی سہولتوں سے محروم کیوں ہے؟کراچی میں پانی، بجلی کے بعد گیس بھی غائب جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہرِ قائد کے شہریوں کا سوال ہے کہ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے کراچی کے عوام کو آخر کب بنیادی سہولتیں میسر آئیں گی؟ حکومت شہریوں کو پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے بصورت دیگر مہاجر قومی موومنٹ اپنی عوام کی مشاورت سے سخت اور مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہوجائیگی اور مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت

بتاریخ : 26/10/2026وائس چیئرمین شوکت فاروقی مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                                  آج مہاجر قوم کو ...
26/10/2026

بتاریخ : 26/10/2026

وائس چیئرمین شوکت فاروقی مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

آج مہاجر قوم کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے،شوکت فاروقی*

مانگنے سے صرف بھیک ملتی ہے، حق کے لیے لڑنا پڑتا ہے،*

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آئی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، ہمارے جائز حقوق اور وسائل پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ہماری آواز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں کو ان کے حقوق سے محروم کرکے زیادہ دیر تک خاموش نہیں رکھا جا سکتا، مہاجر قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اتحاد، حوصلے اور پُرامن جدوجہد کا راستہ اپنانا ہوگا۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں آپ کے وسائل پر غیر مقامی عناصر کا تسلط قائم ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی اپنے جائز حقوق اور وسائل سے محروم ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی، کیونکہ مانگنے سے صرف بھیک ملتی ہے، حق کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے عزم، اتحاد اور مستقل جدوجہد ضروری ہے۔ قوم کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے شعور کو بیدار کرے اور اپنے مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج ہماری قوم کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، ہمارے جائز حقوق اور وسائل پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ہماری آواز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں کو ان کے حقوق سے محروم کرکے زیادہ دیر تک خاموش نہیں رکھا جا سکتا۔ مہاجر قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اتحاد، حوصلے اور پُرامن جدوجہد کا راستہ اپنانا ہوگا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

بتاریخ : 25/10/2026 جنرل ورکر اجلاس سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                                سیاست دھوکہ اور فر...
25/10/2026

بتاریخ : 25/10/2026

جنرل ورکر اجلاس سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے۔آفاق احمد

لڑنے کا حوصلہ ہے تو ساتھ چلنے کا عہدکریں،ورنہ اللہ حافظ۔

ہم سیاسی نہیں تحریکی ہیں جو جھوٹ اور منافقت کا سہار انہیں لیتے،

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ہفتے کی شب رات گئے تک کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور اصولوں کی جدوجہد کے لیے حوصلہ، ہمت اور ثابت قدمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے، میں نے ہر مرتبہ اپنے ساتھیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں ہم عام لو گ نہیں ہماری قوم کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں ہورہی ہے ہم آہستہ آہستہ اس شہر میں اجنبی بنتے جارہے ہیں یہ گلی ہماری اپنی نہیں رہی ان گلیوں میں غیرمقامی حکمرانی کررہے ہیں اور پر آپ کو غصہ نہیں آرہا ہے اصطراب نہیں اور پرسکون ہے تووہ زندہ نہیں میں نے کہا کہ پر سکون قبرستان میں وہ مردے ہوتے ہیں جنہیں آپ دفنا کر آتے ہیں زندہ لوگ اپنے خلاف ہونے والی ناانصافیوں پرلڑنے کا جوش ہوتا ہے اگر حق کی لڑائی لڑنے کا حوصلہ ہے تو میرے ساتھ چلو، ورنہ اللہ حافظ،آپ جس سیاسی جماعت جس مذہبی جماعت کو چاہیے جوائن کرو،میرا اپنی قوم سے اپنی ماؤں،بہنوں،بزرگوں سے وعدہ ہے زندگی آخری سانس تک اپنی قوم کے حقوق کی جنگ لڑو گا چاہیے میرے ساتھ کوئی ہو یا نہیں،میں لڑتا رہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی کے لیے کارکنان کا عزم، نظریے سے وابستگی اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کارکنان کو چاہیے کہ وہ اپنے مقصد پر توجہ دیں اور جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

بتاریخ : 25/10/2026 مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                                 *سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے۔آفاق احمد...
25/10/2026

بتاریخ : 25/10/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

*سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے۔آفاق احمد*

*لڑنے کا حوصلہ ہے تو ساتھ چلنے کا عہدکریں،ورنہ اللہ حافظ۔*

*ہم سیاسی نہیں تحریکی ہیں جو جھوٹ اور منافقت کا سہار انہیں لیتے،*

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ہفتے کی شب رات گئے تک کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور اصولوں کی جدوجہد کے لیے حوصلہ، ہمت اور ثابت قدمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے، میں نے ہر مرتبہ اپنے ساتھیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں ہم عام لو گ نہیں ہماری قوم کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں ہورہی ہے ہم آہستہ آہستہ اس شہر میں اجنبی بنتے جارہے ہیں یہ گلی ہماری اپنی نہیں رہی ان گلیوں میں غیرمقامی حکمرانی کررہے ہیں اور پر آپ کو غصہ نہیں آرہا ہے اصطراب نہیں اور پرسکون ہے تووہ زندہ نہیں میں نے کہا کہ پر سکون قبرستان میں وہ مردے ہوتے ہیں جنہیں آپ دفنا کر آتے ہیں زندہ لوگ اپنے خلاف ہونے والی ناانصافیوں پرلڑنے کا جوش ہوتا ہے اگر حق کی لڑائی لڑنے کا حوصلہ ہے تو میرے ساتھ چلو، ورنہ اللہ حافظ،آپ جس سیاسی جماعت جس مذہبی جماعت کو چاہیے جوائن کرو،میرا اپنی قوم سے اپنی ماؤں،بہنوں،بزرگوں سے وعدہ ہے زندگی آخری سانس تک اپنی قوم کے حقوق کی جنگ لڑو گا چاہیے میرے ساتھ کوئی ہو یا نہیں،میں لڑتا رہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی کے لیے کارکنان کا عزم، نظریے سے وابستگی اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کارکنان کو چاہیے کہ وہ اپنے مقصد پر توجہ دیں اور جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

25/10/2026

لانڈھی بیت الحمزہ پارک جنرل ورکر اجلاس,
24 اکتوبر 2026





زندگی کی آخری سانس تک اپنی قوم کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہونگا چاہے کوئی ساتھ ہو یا نہ ہو انشاءﷲ لڑنے کا حوصلہ ہے تو ساتھ ...
25/10/2026

زندگی کی آخری سانس تک اپنی قوم کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہونگا چاہے کوئی ساتھ ہو یا نہ ہو انشاءﷲ
لڑنے کا حوصلہ ہے تو ساتھ چلنے کا عہد کرو نہیں تو خدا حافظ، آفاق احمد





24/10/2026

لڑنے کا حوصلہ ہے تو ساتھ چلنے کا عہد کرو نہیں تو خدا حافظ، آفاق احمد





Address

House#7/1, Street No 28, Phase-5 (EXT) DHA
Karachi Lines
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohajir Qaumi Movement News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mohajir Qaumi Movement News:

Shortcuts

Share