PTI Women Wing District South

Directions

PTI Women Wing District South A powerful community of women united for justice, dignity & a better Pakistan. ��

ہم وہ نڈر و بہادر خواتین ہیں جو خوف کے سامنے جھکنا نہیں، حق کے لیے ڈٹ جانا جانتی ہیں؛ جن کے حوصلے بلند، جن کے ارادے مضبو...
16/10/2026

ہم وہ نڈر و بہادر خواتین ہیں جو خوف کے سامنے جھکنا نہیں، حق کے لیے ڈٹ جانا جانتی ہیں؛ جن کے حوصلے بلند، جن کے ارادے مضبوط اور جن کے دل اپنے قائد عمران خان کی محبت اور حقیقی آزادی کے جذبے سے سرشار ہیں!

ہماری جدوجہد اقتدار کے لیے نہیں، بلکہ ایک خودمختار پاکستان، انصاف کی بالادستی اور عوام کے حقیقی حقوق کے لیے ہے۔ ہم قلم بھی اٹھائیں گی، آواز بھی بلند کریں گی اور اپنے پُرامن جمہوری عزم کے ساتھ ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کریں گی!

عمران خان ہماری ریڈ لائن، حقیقی آزادی ہمارا عزم!

🇵🇰 پی ٹی آئی وومن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ 🇵🇰

ہم نے غلامی کی سیاست سے عداوت کی ہےہم مجرم ہیں ہم نے بغاوت کی ہے​روزِ محشر ہم پر یہ الزام نہ ہوگاکہ ہم نے ظلم کے اماموں ...
13/10/2026

ہم نے غلامی کی سیاست سے عداوت کی ہے
ہم مجرم ہیں ہم نے بغاوت کی ہے
​روزِ محشر ہم پر یہ الزام نہ ہوگا
کہ ہم نے ظلم کے اماموں کی حمایت کی ہے



خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی پُرزور مذمت کرتی ہوں!`صدرِ پاکستان سے یہ سوال ہے کہ کیا یہی وہ جمہوریت ہے جس کے ت...
11/10/2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی پُرزور مذمت کرتی ہوں!

`صدرِ پاکستان سے یہ سوال ہے کہ کیا یہی وہ جمہوریت ہے جس کے تحفظ کا حلف اٹھایا گیا تھا؟ کیا عوام کے ووٹ، ان کے فیصلے اور ان کے جمہوری حقوق کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی؟`

میں شیبا الطاف کاظمی بحیثیتِ آزاد پاکستانی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور عوام کی منتخب کردہ صوبائی حکومت کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ عوام کے مینڈیٹ کو اس طرح نظرانداز کرنا جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ایک طرف بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان طویل عرصے سے قید میں ہیں اور ان کے قانونی و طبی حقوق کے حوالے سے مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف تحریک انصاف کی منتخب قیادت اور کارکنان کو بھی مختلف مشکلات اور قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

عدالتوں کے فیصلوں کا احترام اور ان پر عمل درآمد ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ہر شہری کو انصاف کے حصول کا حق دیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے گرفتاری کی خبروں اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کارروائیوں پر بھی شفافیت ضروری ہے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے، اور پُرامن سیاسی جدوجہد اور اظہارِ رائے کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

میرا سوال ہے کہ اگر عوام کے ووٹ سے قائم ہونے والی حکومت کو سیاسی حالات کے نام پر معطل کر دیا جائے، تو پھر جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟

پاکستان کسی ایک فرد، ادارے یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں، بلکہ یہ کروڑوں پاکستانیوں کا وطن ہے۔ اس ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے فیصلے کا احترام ہر صورت لازم ہے۔

امن و امان کے مسائل کا حل ضروری ہے، لیکن ان مسائل کی آڑ میں جمہوری اداروں اور عوام کے آئینی حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے عوام بھی اسی ملک کے شہری ہیں اور انہیں اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے حکومت کرنے کا حق حاصل ہے۔

میں مطالبہ کرتی ہوں کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، آئینی تقاضوں کو مقدم رکھا جائے، عدالتی احکامات پر قانون کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمران خان سمیت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

جمہوریت عوام کی آواز دبانے سے مضبوط نہیں ہوتی! پاکستان کو سیاسی انتقام نہیں، انصاف چاہیے؛ آمریت نہیں، آئین کی بالادستی چاہیے؛ اور عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں، اس کا احترام چاہیے!

شیبا الطاف کاظمی
صدر ویمن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ

゚viralシ

10/10/2026

یہ حقیقی آزادی کی جنگ ایک جہاد ہے۔
نکلو پاکستان کی خاطر نکلو کپتان کی خاطر
اگر ابھی نہیں نکلیں گے تو آپ لوگ تا عمر غلام ہی رہیں گے۔

Najma Anees General Secretary District South ❤️
10/10/2026

Najma Anees General Secretary District South ❤️

President District South Sheeba Altaf Kazmi ❤️
10/10/2026

President District South Sheeba Altaf Kazmi ❤️

09/10/2026

4 اکتوبر ✌️ عہدِ وفا، جرأت اور استقامت کی داستان! ✊💚

4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں اپنے قائد عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لینے پر گرفتار ہونے والی پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی صدر شیبا الطاف کاظمی، جنرل سیکریٹری نجمہ انیس، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایمان سعید، انفارمیشن سیکریٹری طیبہ الطاف کاظمی اور وومن ونگ کراچی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاہین عمران کو سلامِ عقیدت و خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ گرفتاریاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں؛ ہم اپنے قائد کے نظریے کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ یہ خواتین صرف نام نہیں، وفا، حوصلے اور مزاحمت کی پہچان ہیں! 💚✊
دوران گرفتاری شانہ بشانہ رہنے پہ صدر ویمن ونگ سیرینہ خان کی ہمت اور حوصلے پہ داد دیتے ہیں

4اکتوبر بلقسط لانگ مارچ میں  ویمن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کی بھرپور شمولیت صدر ویمن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ شیبا الطاف کاظمی اپن...
08/10/2026

4اکتوبر بلقسط لانگ مارچ میں ویمن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کی بھرپور شمولیت

صدر ویمن ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ شیبا الطاف کاظمی اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ لیے ویمن ونگ کراچی کابینہ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کابینہ اور خواتین کی بھاری تعداد کے ہمراہ سر بکف میدان

Address

District South
Karachi
74400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Women Wing District South posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share