Deputy Commissioner Mianwali

Deputy Commissioner Mianwali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deputy Commissioner Mianwali, Government Organization, Jahaz Chowk, Mianwali.

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 02/06/2026

میانوالی: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ای گورننس کے فروغ اور سرکاری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیڈی بار رومز کی تعمیر، قانونی مقدمات اور مختلف محکموں کے امور کو ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (E-FOAS) پر منتقل کرنے سمیت متعدد اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں مثالی صفائی انتظامات پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ستھرا پنجاب انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسد عباس مگسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ سرکاری دفاتر کو مرحلہ وار پیپر لیس بنانے، ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (E-FOAS) سے منسلک کرنے، E-Biz سسٹم کے نفاذ اور ریونیو مقدمات سمیت دیگر سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے حکومتی احکامات پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای گورننس کے فروغ اور جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف سرکاری امور میں شفافیت، رفتار اور مؤثریت آئے گی بلکہ عوام کو بھی بہتر، تیز رفتار اور آسان خدمات میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی فائل سسٹم کے خاتمے اور E-FOAS کے مکمل نفاذ سے پنجاب حکومت کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ فیصلہ سازی اور دفتری امور کی انجام دہی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ایکسین بلڈنگز کو ہدایت کی کہ تحصیل پپلاں اور تحصیل عیسیٰ خیل میں زیرِ تعمیر بار رومز اور لیڈی بار رومز کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود جلد فیلڈ کا دورہ کریں گے تاکہ تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ میانوالی پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ای گورننس، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائ Maryam Nawaz SharifChief Secretary Punjab

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 01/06/2026

میانوالی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی محمد شاہد کھوکھر پی ڈی ایم اے پنجاب اور کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ہدایت پر انچارج ریسکیو 1122 و دیگر انسپکشن کمیٹی ممبران کے ہمراہ ضلع بھکر کے دورہ کے موقع پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلہ میں ضروری ساز وسامان و مشینری کی انسپکشن کررہے ہیںMaryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Sargodha Division

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 01/06/2026

میانوالی
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ویڈیو لنک اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی بیوٹیفکیشن پروجیکٹ، پلس پروجیکٹ، اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم اور دیگر حکومتی اقدامات کی پیش رفت سے متعلق بریفننگ دے رہے ہیں Chief Secretary PunjabMaryam Nawaz Sharif

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 01/06/2026

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی اوضلع کو نسل مبشر کلیم گل، ایم او آئی اینڈ ایس راشد منہاس،اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائر یکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سید سجاول شاہ کے علاوہ محکمہ ریونیو اور پلس پروجیکٹ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں زیر تعمیربیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ترقیاتی منصوبوں اور پلس پروجیکٹ پر کا م کی رفتارکا تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبہ پر کا م کی رفتار کومزید سپیڈ اپ کرکے اربن کوریڈور کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو اپناکھیت اپنا روزگار پروگرام، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پلس پروجیکٹ منصوبہ کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کے امور کو سپیڈ اپ کر کے ترجیحی بنیادوں پرنمٹایاجائے۔

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 30/05/2026

میانوالی
ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان شیخ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنیئر نوید اقبال مقامی پولیس نے شہباز خیل کے علاقہ میں اینٹوں کے بھٹے پر آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے موقع پر پینچ کر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ بھجانے کے آپریشن کی نگرانی کی۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے بروقت ریسپانس سے آگ پر قابو پا لیا گیا

30/05/2026

ضلعی انتظامیہ میانوالی عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات میں تعاون پر تمام شہریوں کی تہہ دل سے مشکور ہے۔ آپ کے تعاون سے ‘ستھرا پنجاب’ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ ایک صاف، سرسبز اور خوبصورت میانوالی کے لیے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیجیے۔ Maryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Sargodha DivisionGovt of Punjab

30/05/2026

میانوالی
ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں/افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری Maryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Sargodha DivisionGovt of Punjab

30/05/2026

میانوالی
ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے دریاؤں، نہروں پر نہانے کے سلسلہ میں عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا آغاز
مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
دریائے سندھ میں نہانے والے تین افراد کے خلاف تھانہ کالاباغ میں مقدمہ درج Maryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Sargodha DivisionGovt of Punjab

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 28/05/2026

میانوالی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق

میانوالی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کا صفائی آپریشن مکمل

ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کے ہمراہ رات گئے میانوالی شہر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اجتماعی قربان گاہوں، شہر کی سڑکوں کی دھلائی اور صفائی ستھرائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انھوں نے ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔

شہریوں کو تعفن سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ستھرا پنجاب کمپنی کی جانب سے سڑکوں کی فنائل سے دھلائی ، آلائشوں کے مقامات پر چونا ڈالنے کے علاؤہ عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے تیسرے بھی روز صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ Maryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Sargodha DivisionGovt of Punjab

Photos from Deputy Commissioner Mianwali's post 28/05/2026

میانوالی
ڈپٹی کمشنر اسد عباس نے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد کے ہمراہ عیدالاضحی کے دوسرے روز تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کالاباغ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وارڈز، فارمیسی ، لیبارٹری سمیت جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی کے نظام ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے مسائل دریافت کئیے۔انھوں نے ایم ایس کو ہدایت کی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سرکاری ادویات کے علاؤہ علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے

Want your business to be the top-listed Government Service in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Jahaz Chowk
Mianwali
42200