27/05/2026
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
اَللّٰهُ أَكْبَرُ ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
آپ تمام اہلِ اسلام و اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک ہو۔
حضرتِ علامہ اقبال رح فرماتے ہیں کہ:
غریب و سادہ و رنگین ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حسین، ابتدا ہے اسماعیل
اسلام ہمیں صرف عید الاضحٰی پر جانور کی قربانی کا درس نہیں دیتا بلکہ یہ عید ہمیں حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ اقبال کے فلسفے کے مطابق یہ محض ایک رسم نہیں بلکہ اطاعت، ایثار اور حق پرستی کی عملی تربیت ہے۔
اللہ تعالیٰ کو ہماری قربانیوں کی ضرورت نہیں، بلکہ اس کی بارگاہ میں ہمارا تقویٰ، نیت کی پاکیزگی اور اخلاص قبول ہوتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ جانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنے اندر سے انا، تکبر، غرور اور نفس کی خواہشات کی بھی قربانی دیں اور ہر حال میں حق و سچ کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔
آج تقریباً تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان، ان کی اہلیہ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے متعدد قائدین و کارکنان مختلف مقدمات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ وہ اس آزمائش کے دور میں بھی عید سادگی اور صبر کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ ان کی یہ جدوجہد اور قربانی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں اور سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہم ان تمام اسیرانِ راہِ حق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد رہائی، عزت اور کامیابی عطا فرمائے، اور پاکستان کو حقیقی آزادی، انصاف اور استحکام نصیب ہو۔آمین۔
محمد اریب صدیقی
12/05/2026
لا اِلٰہ کے دیس میں، کشورِ حسین پر
المیہ ہی المیہ، پاک سرزمین پر...
پاکستان کے سابق وزیراعظم, قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شوکت خانم جیسے عالمی معیار کے فلاحی ادارے کے بانی "عمران خان صاحب" 1011 دن سے اڈیالہ جیل کی دیواروں کے پیچھے قید ہیں۔
نہ اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت،
نہ ذاتی معالجین تک رسائی،
نہ بنیادی انسانی حقوق میسر۔
ہر منگل ان کی عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر امید لے کر پہنچتی ہیں، گھنٹوں گرمی میں انتظار کرتی ہیں، مگر آخرکار آنکھوں میں بے بسی لیے واپس لوٹ جاتی ہیں۔
اور دوسری جانب، کلبھوشن یاداو جیسے بھارتی جاسوس، جس پر پاکستان میں تخریب کاری اور دہشتگردی کے ثوبوتوں تک موجود ہیں، اسے اپنی فیملی تک رسائی دی جاتی ہے۔
قوم خود فیصلہ کرے...
یہ کیسا نظام ہے؟
جہاں دشمن ملک کے جاسوس کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے، مگر پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔
یہ صرف ایک شخص کا مسئلہ نہیں! یہ انصاف، آئین، انسانی وقار اور قوم کے مستقبل کی جنگ ہے۔
اگر آج بھی ہم خاموش رہے،
تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
کب نکلو گے؟؟؟
01/05/2026
ایک سابق وزیراعظم پاکستان جو سیاست میں آنے سے پہلے ہی اپنے ملک و قوم کا نام 1992 کا ورلڈکپ جیت کر اور شوکت خانم ہسپتال بنا کر روشن کر چکا تھا آج وہ اپنے ہی ملک کی جیل پچھلے 1000 دن سے قید ہے, یا رکھیں جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی یا فراموش کردیتی ہیں تاریخ ان قوموں کو کبھی معاف نہیں کرتی
26/04/2026
پی ٹی آئی وومن ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے صدر وومن ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل زبیدہ شکیل کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے 30 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس تقریب میں سینٹرل کی جنرل سیکرٹری نجمہ اعوان ٹاؤنز اور کابینہ اراکین اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی
اس تقریب میں وومن ونگ کراچی کی جنرل سیکرٹری حسنہ ندیم بٹ نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر عمران خان صاحب کی صحتیابی عمر دارزی اور عمران خان صاحب سمیت بشری بی بی و تمام اسیران کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔