Settlement of Land Records in Dir & Kalam.

Settlement of Land Records in Dir & Kalam.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Settlement of Land Records in Dir & Kalam., Government Organization, Arbab Sher Hassan Appartments, Shell Pump Down Street, Muradabad Near Board Bazar, Peshawar.

22/05/2026

سیٹلمنٹ آفیسر نے تکمیل گھر ادینزئی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے دوران جاری ریکارڈِ، بدرات، نقشہ جات اور دیگر سیٹلمنٹ امور کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملہ بشمول ایم آئی ایس سٹاف ،گرداوران، پٹواریان، سروئیرز اور جی آئی ایس اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

22/05/2026

گرداور سرکل جناب انور خان صاحب کا تکمیل گھر بلامبٹ سے تکمیل گھر ادینزئی تبادلہ عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر تکمیل گھر بلامبٹ میں تحصیلدارانِ بندوبست اور دیگر عملہ بندوبست نے انہیں الوداعی تقریب میں پھولوں کے ہار اور تحائف پیش کیے۔

تحصیلدارانِ بندوبست نے ان کی خدمات، محنت اور خوش اخلاقی کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور نئی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شرکاء نے دعا کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی لگن اور دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں

22/05/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے سپیشل ٹاسک کے سلسلے میں موضع باغکنڈی اور موضع گدر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پیمائشی بدرات کی تصحیح کا عمل انجام دیا گیا جبکہ متعلقہ ریکارڈ اور فیلڈ ورک کی پڑتال بھی کی گئی۔

سیٹلمنٹ آفیسر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ تمام پیمائشی و ریکارڈ امور کو مکمل شفافیت، درستگی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Photos from Deputy Commissioner Lower Dir's post 21/05/2026

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد نے آج سیٹلمنٹ آفیسر دیر پائین کے ساتھ جاری لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز کے حوالے سے میٹنگ۔
اجلاس کے دوران سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے جاری لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز، اب تک کی پیش رفت اور مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی سی آر اسٹیٹ لینڈ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے اور متعلقہ معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ امور میں مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی-

Photos from Settlement of Land Records in Dir & Kalam.'s post 21/05/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے آج ڈپٹی کمشنر دیر پائین کے دفتر میں ضلع دیر پائین میں جاری لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے جاری لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز، اب تک کی پیش رفت اور مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی سی آر اسٹیٹ لینڈ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے اور متعلقہ معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ امور میں مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی-

20/05/2026

بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ میں اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ (PAS) کے لیے بندوبست اراضیات کے موضوع پر ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام جناب محمد اقبال وزیر صاحب نے بطور مقرر شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران بندوبست اراضیات اور دیر/کالام میں جاری “Settlement & Digitization of Land Record” کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر صاحب نے نہایت جامع اور پیشہ ورانہ انداز میں لینڈ سیٹلمنٹ، ریکارڈ کی تیاری، پیمائش، ملکیتی حقوق، ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر سوالات و جوابات کا خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں انڈر ٹریننگ آفیسرز کے مختلف سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے گئے۔

ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ جناب شکیل خان صاحب بھی موجود رہے۔ بعد ازاں انڈر ٹریننگ آفیسرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

19/05/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کا موضع ٹیکنی کا دورہ

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے موضع ٹیکنی کا دورہ کیا، جہاں جاری تکمیلی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی ریکارڈ کی پڑتال کی اور کام کی رفتار و معیار کو چیک کیا۔

سیٹلمنٹ آفیسر نے عملہ بندوبست کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ تکمیلی عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے ایم آئی ایس سیکشن میں جمع کیا جائے۔ مزید برآں، اس بات پر زور دیا گیا کہ بندوبستی عمل میں کسی قسم کی غلطی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے-

19/05/2026

ضلع دیر پائین میں اراضی سے متعلق دیرینہ مسائل کے مستقل حل، ریکارڈ کی درستگی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین خود فیلڈ میں جاری مختلف مراحل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ اراضی پیمائش، تصدیقِ اخیر، تکمیلی کارروائی اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا روزانہ بنیادوں پر تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں اور عوامی ملاقاتوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات اور تحفظات کو براہِ راست سنا جا سکے۔

عملہ بندوبست کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو اراضی حقوق اور لینڈ سیٹلمنٹ کے تمام مراحل سے متعلق مسلسل آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے-

19/05/2026

تحصیلدار بندوبست اراضیات تحصیل لعل قلعہ نے کوٹکے میں جاری تصدیقِ آخر کے عمل کے سلسلے میں موقع پر خود جا کر تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

تحصیلدار نے موقع پر موجود گرداوران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ تمام امور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کو نہایت درستگی، شفافیت اور بہترین معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے-

18/05/2026

دفتر لینڈ سیٹلمنٹ آفیسر، ضلع دیر پائین
ضلع دیر پائین میں زمینوں کے دیرینہ مسائل کے حل، ریکارڈ کی شفافیت اور عوامی فلاح کے لیے لینڈ سیٹلمنٹ آپریشنز کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔
اہم اقدامات اور روزانہ کی پیشرفت:
سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین فیلڈ میں جاری تمام آپریشنز کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
اراضی کی پیمائش، حتمی تصدیق (تصدیقِ اخیر)، تکمیلی عمل اور کمپیوٹرائزیشن/ڈیجیٹلائزیشن کے تمام مراحل کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عوام الناس کے مسائل کو سمجھنے کے لیے موقع پر براہِ راست ملاقاتیں اور کھلی کچہریاں/میٹنگز منعقد کی جا رہی ہیں۔
عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے عملہِ بندوبست کو موقع پر ہی ضروری اور سخت ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کو ان کے اراضی حقوق اور لینڈ سیٹلمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق مسلسل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

17/05/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کا وژن
عوام کی خدمت، شفاف نظام اور زمین کے ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا تاکہ ہر شہری کے ملکیتی حقوق محفوظ اور مستحکم بنائے جا سکیں-

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Arbab Sher Hassan Appartments, Shell Pump Down Street, Muradabad Near Board Bazar
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00