ANP karachi Social Media

ANP karachi Social Media

Share

Awami national party Official Social media secatry

16/07/2026

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی

مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پختونخوا اور بلوچـستان کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی صدر ایمل ولی خان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پختونخوا اور بلوچستان کے حالات بارے دونوں صوبوں کے سٹیک ہولڈرز کا ایک خصوصی جرگہ/اجلاس منعقد کیا جائے

جرگہ میں دونوں صوبوں میں قیام امن کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی جائیں اور ان پر حکومتی سطح پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

وزیراعظم نے ایمل ولی خان کی تجویز سے اتفاق کیا اور اس اہم مسئلے پر جلد تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کرنے کی یقینی دہانی کرائی

سینیٹر ایمل ولی خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے پر عوام میں پائی جانے والی شدید بے چینی اور اضطراب سے بھی وزیرِاعظم کو آگاہ کیا

ایمل ولی خان نے اس بات پر زور دیا کہ ان علاقوں کے عوام کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں

مرکزی صدر ایمل ولی خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی اور اس سے عوام کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر ہسپتال کیلئے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشین کی فراہمی کی منظوری دی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں

|

16/07/2026
08/07/2026

📢 اعلانِ بیدارئی عوام! مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف "لویا جرگہ"
​عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام، مالاکنڈ پر زبردستی کے ٹیکسوں کے خاتمے اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے 13 جولائی (بروز پیر) کو "تاج محل شادی ہال، پل چوکی، مالاکنڈ" میں ایک تاریخی جرگہ ہونے جا رہا ہے۔
​تمام مکاتبِ فکر، تاجر برادری، وکلاء اور عام عوام سے شرکت کی مخلصانہ اپیل ہے۔ ویڈیو دیکھیں، پیغام آگے پہنچائیں اور جرگے کا حصہ بنیں!

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Metroville
Karachi
74700